کسانوں اور اپوزیشن کے شدید احتجاج کے بعد تلنگانہ کے دو بلدیات کاماریڈی اور جگتیال کے ماسٹر پلان منسوخ
حیدرآباد 21 جنوری ( ناز میڈیا اردو ) تلنگانہ کی برسراقتدار جماعت ٹی آر ایس نے ریاست کے دو بلدیات کاماریڈی اور جگتیال کے ماسٹر پلان کی کسانوں اور مقامی عوام کی شدید مخالفت کے بعد ماسٹر پلان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں آج کاماریڈی اور جگتیال بلدیات کی جنرل باڈی میٹنگ طلب کرتے ہوئے متفقہ طور پر ماسٹر پلان کو منسوخ کرنے کی قرارداد منظور کی اور اسے ریاستی حکومت کو روآنہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں بلدیات کے اس فیصلے سے کاماریڈی اور جگتیال میں گزشتہ چند دنوں سے جاری کسانوں اور اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج ختم ہوگیا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے