کرناٹک میں اردو میڈیا کونسل کا قیام رضوان اسد صدر،عزیز اللہ سرمست نائب صدر،ابراہیم نفیس جنرل سیکریٹری منتخب

کرناٹک میں اردو میڈیا کونسل کا قیام رضوان اسد صدر،عزیز اللہ سرمست نائب صدر،ابراہیم نفیس جنرل سیکریٹری منتخب


گلبرگہ5جنوری( ناز میڈیا اردو )کرناٹک کے تمام اردو ڈیجیٹل میڈیا چینلس کو متحد و منظم کرنے اور انہیں ایک مو ثر پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے اردو میڈیا ڈیولپمنٹ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ سالار آڈیٹوریم ٹسکرٹاؤن شیواجی نگر بنگلور میں اردو میڈیا ڈیولپمنٹ کونسل کے قیام کے لئے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں گلبرگہ،بیدر،یادگیر،رائچور،ہبلی،دھارواڑ،بیلگام،بنگلور،میسور،ٹمکور، کولار اور شیموگہ اضلا ع سے36سے زائد اردو ڈیجیٹل میڈیا چینلس کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں اردو ڈیجیٹل میڈیا چینلس کو درپیش دشواریوں اور چینلس کا جائزہ لیتے ہوئے اردو میڈیا ڈیولپمنٹ کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اور اتفاق رائے سے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ افتخار احمد شریف سابق مدیر روزنامہ سالار بنگلور نے اردو میڈیا ڈیولپمنٹ کونسل کے نومنتخب عہدیداران و ارکان عاملہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ رضوان اسد نشیمن نیوز بنگلور صدر،سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست اے ٹی وی گلبرگہ نائب صدر،ابراہیم نفیس اونچی آواز بنگلور جنرل سیکریٹری،مدثر احمد انقلاب نیوز شیموگہ جوائنٹ سیکریٹر ی محمد نواز نیوز 4بنگلور خازن منتخب ہوئے۔محمد عبید اللہ شریف ایڈیٹر روزنامہ پاسبان کو سرپرست،منصور خان فرزند رحمن خان صاحب سابق ممبرراجیہ سبھا کو مشیر اعلی،سراج الدین ایڈوکیٹ کو مشیر قانونی منتخب کیا گیا۔محمد کیف ٹاپ نیوز کرناٹک یادگیر،شعیب الرحمن نیوز30کرناٹک بنگلور،شریف احمد شریف ایس انڈیا بیلگام،احساس نایاب، احساس ٹائمز شیموگہ،افر میسوری اے ٹو زیڈ اردو نیوز میسور ارکان عاملہ منتخب ہوئے۔سینئر صحافی محمد عبیداللہ شریف ایڈیٹر روزنامہ پاسبان بنگلور نے اردو میڈیا ڈیو لپمنٹ کونسل کے قیام پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ تجربہ کار صحافیوں کے فقدان کی وجہہ سے اردو ڈیجیٹل میڈیا چینلس کی ملی اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں مضبوط گرفت نظر نہیں آتی۔انہوں نے اردو ڈیجیٹل میڈیا چینلس کو مستحکم بنانے کے لئے ان چینلس سے وابستہ نوجوانوں کے لئے تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔افتخار احمد شریف سابق مدیر سالار نے اردو ڈیجیٹل میڈیا چینلس سے وابستہ نوجوانوں کو زبان و بیان کو معیاری بنانے پر توجہہ دینے کا مشورہ دیا۔سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ کرناٹک کے تمام اردو ڈیجیٹل میڈیا چینلس کی ایک تنظیم تشکیل دینے کی ضرورت عرصہ سے محسوس کی جارہی تھی انہوں نے کہا کہ اردو ڈیجیٹل میڈیا چینلس کے نمائندوں کو زبان و بیان،پرو گراموں کی پیشکش اور تکنیکی تربیت دینے کے لئے ورکشاپس منعقد کئے جائیں اور ان کے معاشی مسائل حل کرنے اور قانونی امداد مہیا کرنے کے بھی اقدامات کئے۔ جائیں ابراہیم نفیس نے کہا کہ اردو میڈیا ڈیولپمنٹ کونسل کے تحت اردو ڈیجیٹل میڈیا کو ملت کا مضبوط پلیٹ فارم بنانے کی سعی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملی قیادت کو کمزور کرنے کی کوشش کو نام کام بنانے کے لئے اردو ڈیجیٹل میڈیا کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں کارروائی کا آغا ز مولانا امتیاز اللہ خان کا شفی صدائے ہند اردو نیو ز چینل کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔شعب الرحمن نیوز 30کرناٹک اور سراج الدین ایڈوکیٹ نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے