انتقال پر ملال
بسواکلیان 15 جنوری ( ناز میڈیا اردو )یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ دیجاتی ھیکہ حضرت قبلہ عالم قدس سرہ العزیز کے عاشق اور حضرت مولانا قریشی صاحب مبلغ اسلام کے ہاتھ پر بیعت کرده داعی اسلام مولوی قاری سید امیر حمزہ صاحب کا کل 14 جنوری بعد نماز عشاء انتقال ہو گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 15 جنوری بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی آپ بسواکلیان کی بہت معروف شخصیت تھے۔ آپ ایک انقلابی اور حضرت قبلہ عالم سے دیوانگی کی حد تک عشق کے حامل تھے۔ آپ نے بسواکلیان میں بے حد مخالفت کے باوجود ایک چٹان کی طرح قائم رہے۔ اور بہت سے پروگرام کرواتے رہے۔ حضرت قبلہ عالم کے ساتھیوں کو دعوت دیگر بہت بڑے بڑے پروگرام کرواتے رہے۔ خاص طور پر قادر الکلام صاحب اسداللہ، مولانا عبد الغنی صاحب مولانا عثمان علی صاحب اور خاص طور پر محرم کے ماہ میں مولانا کامل صدیقی صاحب دس دس پروگرام کرواتے رہے۔ اپنی اولاد کو حضرت قبلہ عالم کے عاشق بنا کر اپنے پیچھے چھوڑے ہیں خاص طور پر بڑے فرزند عاشق صدیق سید صدیق حسین ہیں ۔
0 تبصرے