شادی خانہ آبادی marriage news

                                شادی خانہ آبادی


بیدر 2جنوری( ناز میڈیا اردو ) محمد جانی میاں مرحوم کی نبیری و جناب محمد اسلم سیٹھ سوداگر پروپرائٹر اعظم سوئٹ ہاوز چٹگوپہ ساکن چراغ علی گلی چٹگوپہ کی دختر کا عقد مسعود جناب محمد پاشاہ پٹیل مرحوم ساکن بیدر کے فرزند محمد عباس پٹیل سی ایم سی الیکٹریشن بیدر کے ساتھ موتی مسجد چٹگوپہ میں انجام پایا ۔حافظ عبداللطیف نے ایجاب و قبول کی کارروائی انجام دی جبکہ مولانا محمد تصدق ندوی سرپرست جمعیت العلماءنے خطبہ نکاح پڑھااور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطبہ نکاح کے موقع پر جوآیت تلاوت کیجاتی ہیں اس میں اللہ تعالیٰ بار بار یہ فرمارہاہے اتقواللہ یعنی اللہ سے ڈرو اور اس لئے کہ آنے والی زندگی میں کئی مسائل سے دو چار ہونا پڑتاہے اس لئے اللہ سے ڈر کر زندگی گذاریں میاں بیوی ایک دوسرے کو سمجھیں ۔چھوٹی چھوٹی باتوں میں الجھ کر اپنی زندگی کو برباد نہ کریں ۔ایک دوسرے کی غلطیوں کو نظر انداز کریں ۔ایک دوسرے کے حقوق اداکریں اور ہرحال میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اتباع و پیروی کریں جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اتباع کرتاہے وہ کبھی اپنی زندگی میں ناکام نہیں ہوتا ہے آج ہم بے راہ روی کا شکار ہونے کی وجہ سے زندگی میں پریشانیوں کا شکار ہیں میاں بیوی میں نہ اتفاقی زندگی کو جہنم بنارہی ہے اس لئے سنت وشریعت کی پابندی کرکے اپنی زندگی کو خوشگواربنائیں۔آخر میں مولانانے پر مغز دعا فرمائی ۔بعد نکاح محمود گارڈن فنکشن ہال پر تکلف ضیافت میں علمائے دین ، ماہرین قانون ، مارین تعلیمات ،ماہرین صحت،ماہرین تعمیرات، گتہ داران ، تاجرین ، تعلیمی دینی وملی و مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین و رکارکنان ، سابقہ مو جودہ عوامی نمائندے ، دوست واحباب اور رشتہ داروں کی جن میں قابل ذکر سید عزیز احمد توکلی سجادہ نشین ، قاضی سید شان الحق بخاری ، محمد ایاز الحق کرناٹک چھالیہ اسٹور ، محمد اعجاز الحق ، محمد نسیم الدین پٹیل ، سید فصیح اللہ حسینی سجاد صاحب“ سید راشدعلی پٹیل ، محمد نور محمد بیجاپور ، محمد مجیب قادری مجیب، محمد مظہر احمد خوشنویس ، محمد طاہر بگدلی، سید غالب ہاشمی ،سید مصطفی قادری، محمد عبد الصمد منجووالا ، محمد عبدالعزیزسلویٰ ویڈیو گرافرشامل ہیں نے شرکت کرتے ہوئے نوشہ اورمحمد اسلم میاں فیملی کومبارک باد دیتے ہوئے اپنی دعاوں سے نوازا۔ اہلیہ محمد جانی میاں صاحب مرحوم کی سرپرستی میں محمد خلیل میاں ناندیڑی ،عبدالغفور، محمد مستان غالب، عبدالکلیم ،محمد اعظم میاں، عبدالقدیر غالب، عبدالمتین شاداب انجنئیر، محمد ابو الفیض و محمد جانی میاں فیملی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے