مدرسہ عربیہ تجویدالقرآن گلبرگہ سے 10 سال میں 40 حفاظ فارغ

مدرسہ عربیہ تجویدالقرآن گلبرگہ سے 10 سال میں 40 حفاظ فارغ  


 گلبرگ 03 فروری( ناز میڈیا اردو ) گلبرگہ کے معروف عصری دینی تعلیمی ادارے مدرسہ عربیہ تجوید القرآن سے گذشتہ 10 سالوں کے دوران جملہ 40 حفاظ فارغ ہو چکے ہیں ۔ اس سال 6 حفاظ کرام نے قرآن کریم کے حفظ کی تکمیل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔ ان خوش نصیب حفاظ کرام کے اسمائے گرامی اسطرح ہیں۔ محمد ہارون ولد محمد عبد الحفیظ صاحب گلبرگه محمد سلمان ولد محمد عمران صاحب گلبرگہ محمد فیضان ولد شبیر صاحب چیتا پور محمد بلال ولد محمد امام صاحب گلبرگہ، محمد عبد الرحمن ولد عبد الصمد صاحب چیتا پور محمد حیدر ولد عبد القدیر صاحب ۔ ان حفاظ کرام کی مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کے پانچویں سالانہ عظیم الشان جلسہ عام میں موقر علمائے کرام کے ہاتھوں دستار بندی کی گئی۔ امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد خان صاحب رشادی شیخ الحدیث و مہتمم دار العلوم سبیل الرشاد بنگلور ، مولانا مفتی محمد سفیان صاحب قاسمی مہتم دار العلوم وقف دیو بند ، مولانا غیاث احمد رشادی صدر مرکزی صفا بیت المال حیدرآباد کے ہاتھوں حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور مولانا غیاث احمد رشادی کی تفسیر عام فہم درسں قرآن قیمتی دیوار گھڑی اور بیاگ بطور تحفہ دئیے گئے مدرسه تجوید القرآن کے تحت گلبرگہ ضلع کے 11 دیہاتوں میں دینی مکاتب چلائے جارہے ہیں اور دیہاتوں کی مساجد میں آئمہ کا تقرر کیا گیا ہے ۔ مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کے پانچویں سالانہ جلسے میں دیہاتوں کے دینی مکاتب کے اساتذہ اور دیہاتوں کی مساجد میں امامت کے فرائض انجام دینے والے آئمہ کرام کو موقر علمائے کرام کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی اور مولانا غیاث احمد رشادی کی تفسیر عام فہم درس قرآن، قیمتی دیوار گھڑی اور بیاگ بطور تحفہ دیئے گئے ۔ اس موقع پر مولانا نذیر احمد رشادی بانی مہتم مدرسه عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ نے بتایا کہ 2006 میں مدرسہ عربیہ تجوید القرآن ایک کرائے کے کمرے میں مکتب کی حیثیت سے شروع ہوا تھا جو آج ترقی کرتے ہوئے نہایت وسیع پیمانے پر دینی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اب تک 100 سے زائد طلباء نے ایس ایس ایل سی کا امتحان کامیاب کیا جبکہ کالجس کے طلباء کے لئے اسلامک ہاسٹل قائم کیا گیا ہے جہاں مقیم طلباء کو رات کے وقت دینی تعلیم دی جاتی ہے اور انہیں حافظ و عالم بنایا جاتا ہے۔ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے طلباءکو آراستہ کرنے کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گلبرگہ ضلع کے کئی ایسے دیہات ہیں جہاں نہ دینی تعلیم کا انتظام ہے اور نہ ہی مساجد میں آئمہ کرام موجود ہیں ۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مدرسہ عربيه تجوید القرآن گلبرگہ کے تحت دیہی علاقوں میں دینی مکاتب کے قیام اور مساجد میں آئمہ کا تقرر عمل میں لایا گیا۔ مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کے تحت دینی مکاتب کے اساتذہ اور مساجد کے آئمہ کو ماہانہ تنخواہیں دینے کا نظم بنایا گیا ہے۔2009 میں اکبر باغ گلبرگہ میں مسجد فیض المین کا سنگ بنیا درکھا گیا اور اس کی تکمیل ہو چکی ہے اس مسجد سے متصل مدرسہ عربیہ تجوید القرآن چلایا جارہا ہے ۔ اور اب آزاد پور روڈ پر زینت کالونی اشرف نگر گلبرگہ میں مسجد اشرف المساجد کی شاندار تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس کا افتتاح کیا گیا اور اس مسجد سے متصل مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کی عمارت کی تعمیر جاری ہے ۔ لاوارث میتیوں کے غسل کے لئے غسل گھر بھی تعمیر کیا گیا ہے ۔ غریب مسلمانوں کے گھروں میں میتوں کے غسل کی سہولت نہیں ہوتی ایسے مسلمان بھائی بھی اپنی میتوں کے غسل کے لئے اس غسل گھر سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے