درگاہ حضرت سید برہان الدین خلیل الله حسینی ولی کرمانی بت شکن کا584 واں سالہ عرس پاک اور جلسہ عظمت اولیاء
بیدر 13فروری( ناز میڈیا اردو ) حضرت سید شاہ نعمت الله حسینی ولی کرمانی ( کرمان ایران) سرکار فیض آثار حضرت سید شاہ برہان الدین خلیل اللہ حسینی کرمانی بت شکن کا سالانہ عرس شریف بتاریخ : 24 /رجب المرجب 1444ھ مطابق 16 فروری 2023ء درگاہ حضرت سید برہان الدین خلیل الله حسینی ولی کرمانی بت شکن کا584 واں سالہ عرس پاک منعقد ہوگا بعد نماز عصر جلوس صندل مبارک از تخت کرمان واقع منیار تعلیم تا درگاہ چوکھنڈی بعد نماز مغرب رسم صندل مالی بدست حضرت سجاد نشین صاحب قبلہ انجام دیں گے بعد ازسلام و فاتحه۔
ہوگی بضمن شریف بعد نماز ظہر جلسہ عظمت اولیاء درگاہ چوکھنڈی اشٹور میں منعقد ہوگا جس کی نگرانی حضرت مولاناسید شاہ اولیا حسینی کرمانی نعمت اللہ المعروف طاہر پاشاہ صاحب قبله سجاده نشین متولی درگاه چوکندی و دهلیز، فرمائیں گے اس جلسے کی صدارت نجم المشائخ حضرت مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی صاحب قبلہ سجادہ نشین ومتولی آستان قدس رضویه مغلپوره ، حیدر آباد فرمائیں گے اس جلسہ کو شعله بیان فاضل نوجوان حضرت علامہ مولانا شاہ حمد محمد علی منہاج رضوی قادری چشتی جلسہ عظمت اولیاء سے خطاب فرمائیں گے جلسہ کا آغاز قرآت کلام پاک سید محب اللہ حسینی کرمانی المعروف زید پاشاہ سے ہوگا نعت شریف بلبل باغ شاہ رضا میرانور علی رضوی المدنی سنانے کا شرف حاصل کریں گے بعد ازاں سید محب الله حسینی کرمانی المعروف زید پاشاہ نامزد سجاده نشین ومتولی سجاده نشین صاحب قبله نے عرس کے تمام تقریبات میں شرکت کی اپیل کی ہے
0 تبصرے