بیدر میں ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان علم کے فروغ میں صوفیاء کرام کا کردار

بیدر میں ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان علم کے فروغ میں صوفیاء کرام کا کردار


 بیدر 24فروری( ناز میڈیا اردو ) سرزمین اولیاءاللہ بیدر شریف میں ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان علم کے فروغ میں صوفیاء کرام کا کردار بتاریخ 22 فروری بروز چہار شنبہ بوقت 8 بجے شب بمقام بارگاہ حضرت خواجہ قطب ثانی فیض پورہ بیدر میں کامیاب انعقاد عمل میں آیا حضرت سید شاہ علی الحسینی صاحب قبلہ جانشین سجادہ نشین بارگاہ بندہ نواز روضہ بزرگ پرو چانسلر کے بی این یونیورسٹی گلبرگہ ، حضرت سید شاہ یداللہ حسینی المعروف نظام بابا جانشین سجادہ نشین روضہ منورہ خرد گلبرگہ ، حضرت سید شاہ نصراللہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ قطب ثانی رحمتہ اللہ علیہ بیدر ، مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ سید تاج الدین شیر سوار بسواکلیان ، حضرت سید شاہ خواجہ معین الدین حسینی ، سید شاہ کلیم اللہ حسینی، رکن اسمبلی بیدر رحیم خان وہ دیگر سے نشین پر موجود تھے

اس عظیم الشان جلسہ میں مهمان مقرر مصلی کعبہ، عطائے حضور مفتی اعظم ہند، داعی کبیر حافظ وقاری الحاج حضرت مولانا محمد شاکر علی نوری قبله امیرسنی دعوت اسلامی مبئی، مهمان مقرر شہزادہ غوث اعظم عالم جلیل حضرت العلامہ مولانا سید شاہ حسینی پیراں کامل جامعہ نظامیہ ، ایم اے عربی اردو برادر سجاده نشین آستان گلسرم شریف کرکنده شریف مولانا جاوید اختر مصباحی نے اس اجلاس سے خطاب فرمایا ۔ اس موقع پر تمام مہمانوں مقررین اور علمائے کرام کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی اس موقع پر حضرت سید شاہ حسینی پیراں برادر سجادہ نشین آستانہ گلسرم شریف نے کہا کہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ اللہ علیہ کو سلطان القلم کہا جاتا ہے ان کی تحریر کردہ کتابوں سے آج زمانہ استفادہ حاصل کر رہا ہے حضرت سید شاہ ڈاکٹر خسرو حسینی سجادہ نشین خواجہ بندہ نواز رحمۃ اللہ علیہ گلبرگہ اس تعلیمی مشن کو پوری آب و تاب کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں مولانا جاوید اختر مصباحی نے کہا کہ اولیاء کرام کے پاس جو عالم تھا وہ علم یقینی تھا اولیاء اس بات کو اچھی طرح جانتے تھے کہ زندگی دینے والا موت دینے والا شہرت اور عزت دینے والا صرف اللہ ھے اور اسی علم کو آگے اللہ نے پھیلایا ہے اولیاء اللہ سے جڑے احباب پوری دنیا سے بے نیاز ہو کر زندگی گزارتے ہیں لیکن آج ہم اس علمی یقینی سے کوسوں دور ہے ہمارے دلوں میں نفرت اور خوف بس چکا ہے اور ہم علم یقینی سے دور ہوتے جا رہے ہیں رحمان مقرر مولانا شاکر علی نوری امیر سنی دعوت اسلامی ممبئی نے علم کے فروغ میں صوفیاء کرام کا کردار پر کہا کہ اللہ تعالی کا انسانوں پر سب سے عظیم احسان یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالی نے اپنے حبیب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو انسانوں کے روپ میں پیدا فرمایا اور پھر جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کہ ہمیں اس حبیب کا امتی بنایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صحابہ اور صحابہ سے لے کر اولیاءکرام تک سبھی نے اللہ کی کتاب قرآن مجید کو ہدایت کا راستہ بنایا ۔ اس جلسے کی نظامت محمد ریاض خان نے فرمائی

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے