کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 10 مئی کو ایک ہی مرحلہ میں پولنگ، 13 مئی کو نتائج WITH VIDEO

کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 10 مئی کو ایک ہی مرحلہ میں پولنگ، 13 مئی کو نتائج


نئی دہلی29مارچ ( ناز  میڈیا اردو )  الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج بدھ کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق 10 مئی کو ایک ہی مرحلہ میں پولنگ ہوگی، 13 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع الیکشن کمیشن کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے دی گئی۔


چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بتایا کہ کرناٹک میں 19-2018 کے مقابلہ میں پہلی بار ووٹروں کی تعداد میں 9.17 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ تمام نوجوان رائے دہندگان جو یکم اپریل تک 18 سال کے ہو جائیں گے، کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔
کرناٹک میں کل 5,21,73,579 ووٹرس ہیں جس کے لئے ریاست بھر میں 58,282 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔ ریاست میں 224 ایسے بوتھ بنائے جائیں گے جن میں نوجوان ملازمین تعینات رہیں گے، جبکہ 100 بوتھوں پر جسمانی طور پر معذور افراد کو تعینات کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی دی گئی اطلاع کے مطابق ریاست کرناٹک میں 100 سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہے اور الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ 80 سال سے زیادہ عمر کے تمام ووٹرس اپنے اپنے گھر سے ہی حق رائے دہی کا

استعمال کر سکیں گے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے