جناردھن ریڈی کا 12 مارچ کو دورہ بیدر
بیدر 11 مارچ (ناز میڈیا اردو ) کلیان راجیہ پرگئی پارٹی کے بانی صدر اور سابق وزیر گالی جنار دھن ریڈی 12مارچ کی سہ پہر ضلع بیدر پہنچیں گے ۔ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار بھیم شکر پائل ( وجے کمار) کا رواد نے بتایا کہ اس دن سہ پہر 3:30 بجے ریڈی کا 1000 بائیک ریالی کے ذریعہ بیدر چنچولی روڈ ، منا اکھیلی چوک سے کارواد کے قریب شہ نشین بنا کر استقبال کیا جائے گا۔ پارٹی کارکنوں کا ایک بہت بڑا کنونشن شام ساڑھے چار بجے منعقد کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے آج صبح ہوٹل شیوا انٹرنیشنل ہال، بیدر میں بلائی گئی اپنی پریس کانفرنس میں کہی۔ پاٹل نے کہا کہ کلیان راجیہ پرگتی پارٹی کے جنوب اسمبلی حلقہ کے کارکنوں کے عظیم الشان کنونشن میں 15,000 سے زیادہ کارکنان شرکت کریں گے۔ انہوں نے حلقہ کے 124 گاؤں اور ٹانڈوں میں اپنے لیڈروں کے ساتھ پارٹی کو منظم کر رہے ہیں اور لوگوں سے 2023 کے انتخابات میں کامیابی کی اپیل کی ہے۔ عوام نے انہیں تیقن دیا ہیکہ وہ ان کا ساتھ دیں گے۔ ریڈی نے اپنے آبائی ضلع بیلاری کے تین حلقوں کے لوگوں کے لیے ایک خصوصی پیچ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہیکہ کسی بھی مریض کے مکمل علاج کے لئے آنے والے تمام اخراجات وہ ذاتی طور پر برداشت کریں گے او ر 12 مارچ کو بیدر ضلع کنونشن میں شرکت کرتے ہوئے وہ پارٹی منشور ، حلقے کی ترقی کیلئے خصوصی پیج اور وعدوں کا اعلان کریں گے۔ اس طرح پارٹی کو کلیان کرناٹک ڈویژن میں تقریباً 25 سیٹیں حاصل ہوں گی۔ دیگر لیڈران ایما نویل مند کنی ، روی پائل ، اور رویندر کولور نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کی تنظیم کیلئے ایک ٹیم کے طور پر وفادار کارکنوں کے ساتھ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے دیہات میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ اس موقع پر حلقہ کے لیڈرس رام داس سکند را پور، بالا جی اور اوکر، راجکمار ،ملیکارجن ، رما کانت پاٹل، رینوکا، وملابائی کھینی ، روپا اور کئی دیگر نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
0 تبصرے