ملک کے 16 کروڑ افراد کے شخصی ڈیٹا چوری کرنے والی گینگ حیدرآباد میں پکڑی گئی

ملک کے 16 کروڑ افراد کے شخصی ڈیٹا چوری کرنے والی گینگ حیدرآباد میں پکڑی گئی


حیدرآباد _ 23 مارچ ( ناز میڈیا اردو ) حیدرآباد کی سائبرآباد پولیس نے ملک کے مختلف مقامات سے 16 کروڑ افراد کے شخصی ڈیٹا چوری کرکے فروخت کرنے والی گینگ کو بے نقاب کیا ہے پولیس سے کی گئی شکایات کی بنیاد پر پتہ چلا کہ ملک بھر میں 16 کروڑ افرادکا ڈیٹا چوری کرکے فروخت کیا جا رہا ہے۔ سائبر جرائم پیشہ افراد بینکوں اور سم کارڈز کے نام پر پیغامات بھیج رہے تھے۔ ان پیغامات کے ذریعہ بھیجے گئے لنکس پر کلک کرنے پر صارفین کا ذاتی ڈاٹا ان کے ہاتھ لگ رہا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ افراد اس ڈاٹا کو فروخت کررہے تھے۔

اس سلسلے میں سائبرآباد پولیس کے کمشنر اسٹیفن رویندر نے بتایا کہ سائبرآباد میں اس گینگ کے 6 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت ناگپور، دہلی اور ممبئی کے گینگ کے طور پر ہوئی ہے۔ فوج سے تعلق رکھنے والے ڈھائی لاکھ افراد کا ڈیٹا بھی چوری ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک بھر میں کروڑوں افراد کے آدھارکارڈ، فون، بینک کے کھاتوں کے ذاتی ڈیٹاکی چوری کی گئی۔اس سلسلہ میں شہرحیدرآباد کے تینوں پولیس کمشنریٹس میں سینکڑوں مقدمات درج ہیں

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے