سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا خلیجی ممالک میں 23 مارچ کو پہلا روزہ رکھا جائے گا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا خلیجی ممالک میں 23 مارچ کو پہلا روزہ رکھا جائے گا


ریاض 21 مارچ ( ناز میڈیا اردو )سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے عوام سے رمضان کا چاند دیکھنے اور گواہی جمع کرانے کی اپیل کی تھی تاہم مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود ملک کے کسی حصے سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کے کوئی شہادت نہیں ملی اس لیے آج 30 شعبان ہے اور رمضان کا آغاز 23 مارچ بروز جمعرات سے ہوگا۔
ماہرین فلکیات نے بھی پیشن گوئی کی تھی کہ 21 مارچ کی شام رمضان کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے اس لیے پہلا روزہ 23 مارچ کو متوقع ہے۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی سپریم کونسل کے مطابق مملکت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے باعث یکم رمضان جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔ اس کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی پہلا روزہ 23 مارچ کو ہی رکھا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق یورپ اور انگلینڈ میں بھی جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں تراویح کی تیاریاں جاری ہیں، جبکہ کل بعد نماز عشا پہلی تراویح پڑھی جائے گی۔واضح رہے کہ ہندوستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ ہندوستان میں پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہوسکتا ہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے