بی جے پی ایم ایل اے موڈل کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس نے احتجاج کیا۔

بی جے پی ایم ایل اے موڈل کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس نے احتجاج کیا۔


بیدر 5 مارچ ( ناز میڈیا اردو )بی جے پی ایم ایل اے ویر و پکھپائڈل کے گھر اور ان کے بیٹے کے دفتر میں مجموعی طور پر 8 کروڑ سے زیادہ رشوت کی رقم ملنے بعد کانگریس کارکنوں نے ہفتہ کو شہر میں احتجاج کیا اور ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ امبیڈ کر سرکل سے نعرے لگاتے ہوئے وہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچے اور گورنر کو لکھی گئی عرضی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر شیو کمار سیلونت کو سونپی۔ ایم ایل اے کے گھروں میں رشوت کی رقم اور سونا ملنے سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی حکومت کس سطح پر ڈوب چکی ہے ۔ چیف منسٹر بسواراج ہوئی بھی اس گھوٹالے میں ملوث ہونے کا کانگریس نے الزام لگایا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پر الزام لگایا کہ وہ اس طرح کے گھوٹالوں کے ذریعے لا تعدا در تم چرا کر وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کو کالا دھن بھیج رہے ہیں۔ ایم ایل اے مدل ویر و پکشپا کوفوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہئے ۔ انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔ بی جے پی حکومت کے وزراء اور ایم ایل اے جنہوں نے سینکڑوں گھوٹالے کئے ہیں وہ بد عنوانی کا شکار ہیں۔ ریاست میں بد عنوانی کو روکنے اور انصاف کو برقرار رکھنے کیلئے بی جے پی حکومت کو برطرف کیا جانا چا ہے۔ انہوں نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے رشوت سکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر کانگریس ضلع یونٹ کے صدر بسواراج جاب شیٹی، بیدر ایم ایل اے رحیم خان ، ہمنا آباد کے ایم ایل اے راج شیکھر پائل، قانون ساز کونسل کے رکن اروند کمارا رالی ، ڈاکٹر ۔ چندر شیکھر پائل ، بھیم راؤ پائل ودھان پریشد کے سابق رکن کے۔ پنڈلی کا راؤ، کے پی سی سی جنرل سکریٹری گیتا چوری ، ایم اے۔ سمیع ، سکریٹری پرویز کمال، نجے جاگیردار محمد یوسف، شاکر خان ، کچن ملکاپور، نعیم کرمانی،پرشانت ڈوڈی ، موہن کا لیکر اور دیگر نے موجود تھے

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے