کانگریس کے باغی لیڈر چندر سنگھ نے آستانہ قادریہ بگدل شریف کا دورہ کیا
بیدر 31 مارچ ( ناز میڈیا اردو )بیدر جنوب اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے باغی یوتھ لیڈرمسٹر چندر سنگھ نے جنوبی اسمبلی حلقہ کے مختلف منادر، درگاہ، بودھ مندر اور گرجا گھرکا دورہ کرتے ہوئے دعامانگی اوربھگوان کے درشن کیے۔
تفصیلات کے بموجب چانگلیرکی ویربھدریشور مندر، کرکنلی کی گنگادھر بکا پربھودیوستھان، ریکڑگی کا شری شمبھولنگیشور مندر، ہونکیری کے سری سدھیشوردیوستھان اور خانہ پورکے میلارملنا مندر گئے اور خصوصی پوجا کی۔ انہوں نے دعا کیکہ علاقے کے لوگ مل جل کرسکھی رہیں۔ اسی طرح چندر سنگھ نے بگدل کی درگاہ پر بھی حاضری دی اور حضرت ادریس احمد شاہ قادری سے آشیرواد لیا۔ منااکھیلی کے قریب واقع دھمانکور ماؤنٹ، کپلاپور اور انڑدور کے چرچ۔ دیوستھان بھی گئے پوجااور دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی نے مجھ پر ظلم کیا ہے۔ 12 سال پارٹی کو منظم کرنے کے باوجود ٹکٹ نہ دے کر دھوکہ دیا ہے۔ اس لئے میں عوام کے پاس انصاف کے حصول کے لیے آیاہواہوں۔انہوں نے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ میں مختلف مندروں،گرجا گھر اور درگاہ پر حاضردی اور الیکشن لڑنے سے پہلے آشیرواد حاصل کیا۔ ان کے سینکڑوں حامی افراداور لیڈراس موقع پر چندر سنگھ کے ساتھ دیکھے گئے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے