عوام سماج میں بد امنی پھیلانے والوں کی مدد نہ کر۔چنا بسوا لنگوٹی
ہمناآباد۔19مارچ۔( ناز میڈیا اردو )۔عوا م سماج میں بدامنی پھیلانے والوں کی مدد نہ کرے،یہ صلاح بیدر ضلع کے ایس پی چنا بسوا لنگوٹی نے ہمناآباد میں عوامی رابطہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو دی،انہوں نے مزید کہا کے بیدر ضلع کے ایس پی کا چارج لینے کے بعد سے ہر تعلقہ میں اس طرح کے عوامی اجلاس منعقد کیے گئے ہیں بیدر ضلع صوفی سنتوں اور تاریخی عمارتوں کا شہر ہے،سماج اور پولیس ایک دوسرے کے لئیے لازم و ملزوم ہیں،بیدر ضلع میں ٹرافک کو سدھارنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں بہت جلد ہمناآبادٹرافک پولیس کو چار نئی ٹرافک بائک حاصل ہوگیں جس سے ٹرافک کو سدھارنے میں مدد حاصل ہوگی۔بیدر ضلع میں قتل سے زیا دہ حادثات میں اموات ہو رہے ہیں اس کو روکنے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے عوام ٹووہیلر چلاتے وقت لازمی طور پر ہیلمٹ کا استعمال کریں۔آج ہم مکانوں کی تعمیر میں لاکھوں روپے خرچ کر رہے ہیں مگر گھر کی حفاظت کے لئیے چند ہزار روپے خرچ کرتے ہوئے سی سی کیمرہ نہیں لگوارہے ہیں اپنے گھر کی حفاظت کے لئیے لازمی طور پر سی سی کیمرہ لگوائیں اس کو لگوانے میں اگر کوئی مدد کی ضرورت ہے تو پولیس سے مدد حاصل کریں۔بیدر ضلع میں گانجہ،مٹکا،جوا،جسم فروشی پر قابو پانے کے لئیے 147چھاپہ ڈالے گئے ہیں 40افراد کی روڈی شیٹ کھولی گئی ہے اور 200افراد کی روڈی شیٹ کو بند کیا گیا ہے سدھرنے والوں کا ایک موقع دیا جا رہا ہے دولوگوں کو بیدر ضلع سے تڑی پار کیا گیا ہے ایک کو ہاسن اور دوسرے کو چامراج نگر بھیج دیا گیا ہے مزید چھے افراد کو تڑی پار کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس کی فائل ڈپٹی کمشنر کے پاس ہے عوام اپنے جو بھی مسائل ہیں وہ مجھے واٹس اپ پر بھیج دیں اس نمبر پر9480803401عوام کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا جائے گا۔اس اجلاس میں عوام نے ان کو دیہاتوں میں غیر قانونی شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا،سید یاسین علی نے اس موقع پر کہا کے ہمناآباد میں آئی بی سے آمبیڈکر چوک تک ٹرافک کو سدھارنے کے اقدامات کیے جائیں اور قومی شہراہ پر جو سڑ کیں ملتی ہیں یہاں پر حادثات ہو رہے ہیں اس پر بھی قابو پا یا جائے،ایس پی نے ان کو تیقن دیا کے ٹرافک کو سدھارا جائے گا اور اگر ضرورت پڑے تو ہمناآباد میں ٹرافک سگنل لگوائے جائیں گے۔اس موقع پر اے ایس پی شیوانشو راجپوت کے علاوہ محکمۂ پولیس کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔
0 تبصرے