الحاج ناصرخان صدر بیدرضلع کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ نامزد
بیدر 21 مارچ ( ناز میڈیا اردو ) صدر اے آئی سی سی آل انڈیا کانگریس کمیٹی مائناریٹی ڈپارٹمنٹ جناب عمران پرتاپ گڈھی کی منظوری سے ریاست کے تین اضلاع کے مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کے صدور کی نامزدگی عمل میں لائی گئی ہے۔ ان میں جناب الحاج ناصر خان کو کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی مائناریٹی ڈپارٹمنٹ ضلع بیدر نامزد کیا گیا ھے جیلان این گالا انچارج کرناٹک نے احکامات جاری کئے ہیں۔ جناب الحاج ناصر خان کو کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی مائناریٹی ڈپارٹمنٹ بیدر ضلع کے صدر نامزد کئے جانے پر پارٹی و رکرس، خصوصا اقلیتی نو جوانوں میں مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس نامزدگی کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے