ایم ایل اے رحیم خان نے بیدر تعلقہ کے جنواڑا میں ایمبولینس سروس کا آغاز کیا
بیدر 25 مارچ ( ناز میڈیا اردو )ایم ایل اے رحیم خان نے کلیان کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ کے ایم ایل ایز کے فنڈز کے تحت بیدر تعلقہ کے جنواڈا میں دو ایمبولینسوں کی سروس کا آغاز کیا۔
دیہی لوگوں کے فائدے کے لیے کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ کے ایم ایل اے کے فنڈ سے 20 لاکھ روپے کی فلاح و بہبو کے تحت ایمبولینس گاڑیوں کا افتتاح عمل میں آیا
انہوں نے بتایا کہ جنواڈا اور چلارگی کے بنیادی مراکز صحت کو 42 لاکھ کی لاگت سے ایمبولینس فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینسز مریضوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر، زچہ بچہ ہسپتال اور بریمس ہسپتال پہنچانے میں مدد کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ جنواڑا اور چلارگی پرائمری ہیلتھ سنٹر کے تحت آنے والے دیہات کے لوگوں کو ایمبولینس کا بہتر استعمال کرنا چاہئے۔ میں نے اپنے دور میں بیدر حلقہ میں کئی ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ میں مسلسل عوام کی خدمت میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ووٹرز انہیں ایک اور موقع دیں تو ان کا مقصد اس حلقے کو ایک ماڈل کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔ اس موقع پر پرائمری ہیلتھ سنٹر کے میڈیکل آفیسر، عملہ اور گاؤں کے سیاسی رہنما موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے