امتحانی مرکز کے اندرسی سی ٹی وی کی لازمی تنصیب کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر
بیدر 5 مارچ ( ناز میڈیا اردو ) ڈپٹی کمشنر گوندریڈی نے کہا کہ 9 مارچ سے منعقد ہونے والے پی یوسی امتحان کے امتحانی مرکز کے اندرسی سی ٹی وی نصب کئے جائیں۔ وہ ہفتہ کو پی یو سی سالانہ امتحانات کے ہموار انعقاد کیلئے بلائے گئے افسران کی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے ۔ عہد یداروں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ بید ضلع میں پی یوی امتحانی مراکز میں نقل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ روٹ آفیسر ز جیسے گریڈ 2 کے تحصیلدار رجسٹر بنائیں اور سوالیہ پرچوں کو جمع کرنے کے لیے مناسب گاڑیوں کا استعمال کریں اور امتحانی مراکز میں نقل کو روکنے کے لیے مزید عملہ تعینات کریں۔ جن ملازمین کو انتظامی اور امتحانی ڈیوٹی پر مامور نہیں کیا گیا ہے انہیں امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے روکا جائے ، موبائل فون اور دیگر آلات کو امتحانی مرکز کے اندرنہ لے جایا جائے ، طالبات کالج کے کیمپس تک حجاب پہن سکتی ہیں۔ لیکن انہیں اسے اتار دینا چاہیے امتحان کے دوران۔ انہوں کہا امتحانی مراکز کے ارد گردزیرا کس کی دکانیں نہ کھلی ہوں اس بات کا خیال رکھا جائے ۔ اور تمام کالج لازمی طور پر بچوں کو ہال ٹکٹ دیں اگر کوئی مسئلہ ہوا تو متعلقہ کالج آفیسر اور عملہ ذمہ دار ہوگا۔ اٹینڈنٹ امتحانی مرکز میں آتے وقت موبائل فون ساتھ نہ لائیں اور سب کو یونیورسٹی بورڈ کے قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 9 سے 29 مارچ تک منعقد ہونے والے پی یوسی امتحانات ضلع میں خوش اسلوبی سے منعقد ہوں۔ ضلع پنچایت کے چیف ایگز یکٹیو آفیسر شلپا ایم نے کہا کہ تمام کالج پرنسپل اور لیکھر رزاپنی تفویض کردہ ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں تا کہ امتحان کے دن کوئی پریشانی نہ ہوتا کہ کسی طالب علم کو یہ شکایت نہ ہو کہ ایسے بال نہیں دیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں پری گریجویٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹر چندر کتا شہاد کر، گریڈ 11 کے تحصیلدار، پی یوی کالج کے پرنسپل، چیف ایگزامینر ،انسپکڑ اور دیگر افسران موجود تھے
0 تبصرے