بی جے پی ایم ایل اے موڈل کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس نے احتجاج کیا۔

بیدر کلبرگی نئی انٹرسٹی ڈیمو ٹرین  سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ مرکزی وزیر بھگونت کھوبا

بیدر 5 مارچ  (ناز میڈیا اردو ) قابل تجدید توانائی کے ذرائع اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت بھگونت کھوبا نے کہا کہ بیدر کلبرگی دوسر ینٹی انٹرسٹی ڈیموٹرین سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ وہ  بیدر ریلوے اسٹیشن پر بیدر کلبرگی نئی انٹرسٹی ڈیموٹرین کو ہری جھنڈی بنانے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ انہوں کہا حکومت ہند کی طرف سے دستیاب تمام سہولیات کو اپنے حلقہ میں لانے کی مخلصانہ کوشش کر رہا ہوں ۔یہ اٹرین ہمارے علاقہ کے عوام کیلئے آسانی پیدا کریں گی۔ یہ ٹرین صبح 10:35 پر بیدر سے روانہ ہوگی اور دوپہر 1:20 پر کلبرگی پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ خانپورہ، کانجی ، ہلی کھیڑابی، ہمنا آباد، ہلی کھیڑا کے، کملا پورہ، کورا کوٹا ،تاج سلطان پور، یہ ٹرین ریلوے اسٹیشنوں پر رکے گی ۔ بیدر ریلوے اسٹیشن پر دو پلیٹ فارم، دوٹکٹوں کا کاؤنٹر، اور ایلیمینیٹر ہونا ضروری ہے۔ بیدر ریلوے اسٹیشن امرتا آدھاراسٹیشنوں میں سے ایک ہے لہذا ہمارے اسٹیشن پر بہت ساری سہولیات دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بیدر۔ اوراد۔ ناندیڑ نئی ریلوے لائن کیلئے بجٹ میں 100 کروڑ روپے شامل کیے گئے ہیں اور کرناٹک اور مہاراشٹر کی حکومتیں اپنا مساوی حصہ ڈالیں گی۔ سکندر آباد ڈویزنل ریلوے منیجر اے کے گپتا نے کہا کہ سکند را آباد کا ریلوے ڈویژن مقامی مسافروں کے لیے انٹرسٹی ٹرینوں کے ذریعے عوام کو اچھی سروس فراہم کر رہا ہے اور عوام کو اس سروس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس تقریب میں بیدر ایم ایل اے رحیم خان، قانون ساز کونسل کے رکن رگھوناتھ راؤ ملکا پورے، بیدار بن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین بابو والی محکمہ ریلوے کے افسران اور عملہ موجود تھے

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے