شاہ نے مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنانے اور 2025 میں بہار میں بی جے پی حکومت بنانے کی اپیل کی

شاہ نے مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنانے اور 2025 میں بہار میں بی جے پی حکومت بنانے کی اپیل کی


نوادہ4 اپریل ( ناز میڈیا اردو )مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر امت شاہ نے عوام سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کو یقینی بنانے اور بہار میں 2025 کے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو حکومت بنانے کا موقع دینے کی اپیل کی۔

مسٹر شاہ نے اتوار کو یہاں ہسوا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو بھرپور حمایت دینے کی اپیل کی اور کہا کہ عوام کی حمایت سے مسٹر مودی لگارتار تیسری مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام کو آئندہ پارلیمانی انتخابات میں ریاست کی تمام 40 لوک سبھا سیٹوں پر جیت کے لیے بی جے پی کو اپنا تعاون دینا چاہیے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے گزشتہ سال اگست میں بی جے پی کو دھوکہ دیا اور وزیر اعظم بننے کے اپنے عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ سال 2024 میں وزیر اعظم کے عہدے کے لیے کوئی جگہ خالی نہیں ہے اور مسٹر کمار کے پاس وزیر اعظم بننے کا کوئی موقع نہیں ہے۔

مسٹر شاہ نے کہا کہ آر جے ڈی سربراہ مسٹر یادو اس وہم میں ہیں کہ مسٹر کمار ان کے بیٹے تیجسوی پرساد یادو کو بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی ہے کہ مسٹر کمار سال 2024 میں وزیر اعظم نہیں بننے والے ہیں اور وہ 2025 میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات میں تیجسوی کو اپنا جانشین نہیں بنائیں گے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے