عیدالفطر کی مبارک باد
بیدر۔ 21 اپریل( ناز میڈیا اردو ) جناب الحاج محمد ایاز الحق صاحب نائب صدر صفاء بیت المال مالک کرناٹک چھا یہ اسٹور بیدر نے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب الحاج محمد ایاز الحق نے مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پر دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ مبارک باد مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہندو۔ مسلمانوں میں امن بھائی چارگی ، خوشحالی ہمیشہ قائم رہے۔ آج وقت کی اہم ترین ضرورت اتحاد ہے۔ دُعا فرمائیں کہ پروردگار ہم تمام میں اتحاد اتفاق قائم فرمائے۔ انشاء اللہ ترقی و خوشحالی ہمارے قدم چومے گی ۔ جناب محمد ایاز الحق نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ عالم اسلام کو سرخروئی عطاء فرمائے اور سامراجی وفسطائی طاقتوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دے ۔ اے اللہ ہم سب پر اپنی رحمت نازل فرما، کرم کی بارش فرما، جھوٹ ، غیبت ،بغض، کینہ، تکبر، فساد سے دور رکھ، بیماریوں سے ، تنگ دستی سے ، شیطان اور نفس کے شر سے محفوظ رکھ ۔ یہ عید ملک کی ہمہ جہت ترقی اور ملت کی خوشحالی ، اتحاد و اتفاق اور امن و امان کا پیغام لائے ۔ آپ تمام کا ہر ایک دن اسی طرح مسرت و شادمانی میں گذرے۔ آمین ثم آمین
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے