ایکتا فاؤنڈیشن کی جانب سے افطار پارٹی
اوراد 16 اپریل ( ناز میڈیا اردو )بیدر تعلقہ اوراد کے بیلیکونی گرام میں ” ایکتا فاؤنڈیشن کے چیر مین راگھویندر سوامی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب مقدس مہینہ ماہ رمضان المبارک کے مہینے میں روز داروں کے لئے مسلم بھائیوں کی جانب سے افطار پارٹی دی جاتی ہے
اس کو دیکھتے ہوئے ایکتا فاؤنڈیشن کے چیر مین راگھویندار سوامی نے اوراد تعلقہ کے بیلکونی گرام میں مسلم بھائیوں کے لئے بڑے پیمانے پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس مو قع پر صرف مسلم بھائی ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھائی بھی اس میں شرکت کرتے ہوئے بھائی چا رے کا ثبوت پیش کیا۔ اس موقع پر مسلم بھائیوں کی جانب سے راگھویندر سوامی کی شال پوشی و گلیو شی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے