بیدر میں عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید الفطر ادا کی گئی
بیدر 23 اپریل ( ناز میڈیا اردو )نمازعیدالفطر کے پرمسرت موقع پر بیدراورضلع بیدر کے مختلف عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عیدالفطر کے خصوصی اجتماعات منعقد ہوۓ جہاں پر ہزروں کی تعداد میں مسلمانوں نے حسب روایت قدیم انتہائی خضوع وخشوع کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی۔ مولانا محمد عبد الجلیل قاسمی نے نماز عید الفطر پڑھائی اور خطاب کیا انتظامی کمیٹی عید گاہ کی جانب سے تمام نمازیوں کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کی تھی نماز کے بعد مسلمان ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی اس موقع پر رکن اسمبلی بیدر شمال رحیم خان ،رکن اسمبلی بیدر جنوب بنڈپا قاسم پور ، رؤف الدین کچہری والا چیئرمین ریاستی حج کمیٹی، کانگریس اقلیتی لیڈر عبدالمنان سیٹھ، سوریہ کانت ناگاماراپلی ، ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین کالج ، عبدالعلی ایڈیٹر روزنامہ حیدر آباد کرناٹک ، کے علاوہ انتظامی کمیٹی عیدگاہ کے تمام ذمہ داران وہ معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی-
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے