خاتون کا قتل اور نعش کو جلا دینے والے دو ملزمین گرفتار، ایک کی تلاش جاری

خاتون کا قتل اور نعش کو جلا دینے والے دو ملزمین گرفتار، ایک کی تلاش جاری


بیدر 26اپریل (ناز میڈیا اردو ) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چن بسونا  نے آج اپنے دفتر کے اجلاس ہال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پولیس ٹیم نے قتل کر کے جلا دی گئی لاوارث نعش کا معمہ حل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے بموجب 19 اپریل 2023 کو صبح 5:30 بگدل پولیس اسٹیشن کے سرحد میں واقع مند کنلی گاؤں کے کسان نے اپنے گنے کے کھیت میں پانی دینے گیا ہوا تھا۔ لیکن وہاں ایک خاتون کی غیر شناخت شدہ نعش ملی۔ کسی نے اس کو قتل کرنے کے بعد آگ لگا کر پوری طرح جلا دیا تھا۔ اس حادثہ کو بگدل پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا تھا۔ ایف آئی آر نمبر 24/2023 دفعہ 201,302 آئی پی سی کے تحت درج کر لیا گیا تھا۔ غیر شناخت شدہ خاتون

کی اور مجرم کی تلاش کیلئے چن بسونا ایس ایل IPS بیدر ، ایڈیشنل ایس پی مہیش میگھناور اور کے ایس ستیش ڈی وائی ایس پی بیدر کی رہنمائی میں تفتیش شروع کر دی گئی۔ جس کے لئے شرینواس اللہ پورے سی پی آئی بیدر رورل ، اور متعلقہ افسر سورنا PS1 ،سنیل پنجپا، انیل کمار، وجے کمار ، وشنو ریڈی ، روی کانت، اشوک کوٹے ، شید شنکر پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ اور اسی دن مرچکی اس خاتون کا پتہ لگا لیا گیا۔ وہ ایک 38 سالہ خاتون ساکن موگامد نورمنڈل ، ضلع کاماریڈی ( تلنگانہ ) سے تعلق رکھنے والی ہے۔ مرچکی خاتون اور قتل کرنے والے کے درمیان غیر اخلاقی تعلقات سامنے آئے ہیں۔ مرچکی خاتون کو اس نے رقم دینا بند کر دیا تھا۔ جس سے اختلافات پید اہو گئے۔ اس کو قتل کرنے کے ارادے سے ایک اور فرد کو ساتھ لے کر قتل کا منصوبہ بنایا گیا۔ 18 اپریل

2023 کو بھالکی تعلقہ کے مرور کی درگاہ کو آنے کے لئے کہا گیا۔ پھر وہاں سے مند کنلی درگاہ کو لایا گیا۔ رات کو گنے کے کھیت میں نہانے کے لئے لایا گیا تا کہ نہا کر درگاہ جایا جا سکے۔ دوافراد مدد کے لئے پہنچے اور رات ایک بجے خاتون کو جب کہ وہ سورہی تھی کلیچ وائر کو گردن میں ڈال کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول کا پتہ نہ لگنے کے لئے اس خاتون کو جلا دیا گیا۔ اس طرح تین افراد مل کر یہ قتل کیا ۔ مرنے والی خاتون کے جسم پر موجود سونا اور دیگر چیزیں نکل کر قاتل لے گئے تھے۔ دو افراد کو گرفتار کرے عدالتی حراست میں دے دیا گیا ہے۔ ایک ملزم فرار ہے جس کا پتہ لگانے کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ اس ٹیم کے کام کو پسند کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے متعلقہ افسران اور کانسٹیبل کو سراہا گیا اور توصیفی سند کے ساتھ ساتھ انعام سے نوازا گیا۔


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے