جگتیال میں 21 مئی کو مسجد اسلامیہ اسلام پورہ میں جلسہ عام ، پوسٹر کی رسم اجرائی
جگتیال 17 مئی ( ناز میڈیا اردو )تلنگانہ کے شہر جگتیال کے محلہ اسلام پورہ نوجوانان کے زیر اہتمام موجودہ حالات کے پس منظر ایک جلسہ عام بعنوان نئی تعلیمی پالیسی ہماری ذمہ داری بنت حوا آخر ارتداد کا شکار کیوں ؟ بروز اتوار 21 مئ بمقام مسجد اسلامیہ اسلام پورہ بعد نماز ظہر تا عصرتک منعقد ہوگا۔ اس جلسہ کی صدارت حافظ شیخ سرور صاحب ناظم مدرسہ عربیہ تحفیظ القرآن جگتیال کرینگے۔ زیر نگرانی مولانا محمد مطیع الرحمن حسان اسعدی امام و خطیب مسجد اسلامیہ کرینگے۔ اس جلسہ عام کو مولانا محمد عبدالقوی صاحب ناظم مدرسہ اشرف العلوم ٹرسٹ حیدرآباد ۔اور مفتی عبدالعز یز اللحجی صاحب استاد مدرسہ اشرف العلوم حیدرآباد مخاطب فرمائے گئے۔ شہریان جگتیال سے گزارش ہے کہ وہ اس جلسہ عام شرکت فرمائیں۔ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام کیا گیا ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے