رحیم خان اور ایشور کھنڈرے کابینہ کے 24 نئے وزراء میں شامل
بیدر 27 مئی ( ناز میڈیا اردو )گورنر تھاور چند گہلوت نے راج بھون کے گلاس ہاؤس میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں وزیر اعلیٰ سدارامیا، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور ریاستی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر یو ٹی قادر کی موجودگی میں نئے وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
رحیم خان اور ایشور کھنڈرے، نے کابینہ کے وزراء کے طور پر حلف لیا۔ رحیم خان نے انگریزی میں اور ایشور کھنڈرےنے کنڑا زبان میں حلف لیا۔ رحیم خان نے بیدر شہری اسمبلی حلقے سے چار بار کانگریس پارٹی سے مسلسل کامیابی حاصل کی ھے جب کے ایشور کھنڈرے بیدر ضلع کے تعلقہ بھالکی سے چار بار کامیابی حاصل کی ھے ۔ بیدر ضلع سے دو اراکین اسمبلی کو کابینہ میں شامل کرنا یقینا بیدر ضلع کی ترقی اور کامیابی کی راہ میں پہلی پہل ہے ۔
گورنر، چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر اور سپیکر نے حلف اٹھانے والوں کو مبارکباد دی
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے