بسواکلیان میں 645 واں عرس شریف حضرت خواجہ سید تاج الدین بابا شیر سوار علیہ رحمہ المعروف حضرت راجہ باگ سوار کلیانی شریف کا 12,13 اور 14 مئی 2023 کو انعقاد ہوگا
بسواکلیان 8 مئی ( ناز میڈیا اردو ) جناب خواجہ محمد مصباح الحسن جاگیردارجانشین سجادہ نشین بارگاہ عالیہ حضرت شیر سوار علیہ رحمہ کلیانی شریف کے پریس نوٹ کے بموجب بسواکلیان میں 645 واں عرس حضرت خواجہ سید تاج الدین بابا شیر سوار المعروف حضرت راجہ باگ سوار رحمت اللہ علیہ کلیانی شریف کا نہایت تزک و احتشام کے ساتھ 12,13 اور 14 مئی 2023 کو انعقاد ہوگا۔ رسم صندل مالی اور تمام مراسم عرس شریف تقدس مآب پیر طریقت حضرت مولانا خواجہ ضیاءالحسن جاگیردار شاہ منور چشتی نظامی شیرسواری سجادہ نشین و متولی بارگاہ عالیہ حضرت شیر سوار علیہ رحمہ کے بدست انجام پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 21 شوال المکرم 1444 ھ مطابق 12 مئی 2023 جمعہ کو بعد نماز مغرب بارگاہ حسین قلعہ کلیان میں محفل میلاد خوانی و فاتحہ خوانی کے بعد جلوس صندل مبارک نکلے گا اور مین روڈ سے ہوتے ہوئے درگاہ شریف پہنچے گا۔ رسم صندل مالی سجادہ نشین صاحب قبلہ کے ہاتوں قبل نماز فجر ہفتے کو انجام پائے گی۔ بعد نماز فجر ذکراللہ جہری کا انعقاد ہوگا۔ اسی طرح 22 شوال مطابق 13 مئی 2023 ہفتے کو بعد نماز مغرب محفل چراغاں اور بعد نماز عشاء عظیم الشان جلسئہ فیضان اولیاءاللہ منعقد ہوگا۔ جس میں بحیثیت مہمان خصوصی مولانا شافعی سعدی صاحب چیرمین کرناٹکا اسٹیٹ وقف بورڈ بنگلور شرکت فرمائیں گے۔ اس جلسے میں مہمان مقرر کی حیثیت سے حضرت مولانا سید شاہ کلیم محمد محمدالحسینی کاشف پاشاہ صاحب قبلہ حیدرآباد و حضرت مولانا سید حسینی پیراں صاحب قبلہ خصو صی خطاب فرمائیں گے۔ جلسئہ فیضان اولیاء اللہ میں قراءت کلام پاک مولانا قاری مجتبی حسینی گلبرگہ شریف پیش فرمائیں گے۔ نظامت کے فرائض جناب خواجہ گیسو دراز موظف محکمئہ تعلیمات گلبرگہ انجام دیں گے۔ نعت شریف و منقبت کا نذرانہ خلفائے افضل البیان و شیخ المشائخ حضرت افضل پیر صاحب قبلہ حضرت خواجہ نور احمد صاحب قادری چشتی نظامی شیر سواری حیدرآباد اور حضرت عبدالجبار صاحب چشتی نظامی شیر سواری پیش فرمائیں گے۔ اس موقع پر مقامی و بیرونی مشائخین عظام کے علاوہ شری ڈاکٹر بسوالنگا پٹے دیورو ہیرے مٹھ سمستھان بھالکی، شری ڈاکٹر ابھینو گھنا لنگ ردرا منی گوی مٹھ بسواکلیان شرکت فرمائیں گے۔ 23 شوال 14 مئی 2023 اتوار کو زیارت شریف ہوگی۔ بعد نماز عصر قرآن خوانی ،شجرہ خوانی ، فاتحہ خوانی اور محفل درود و سلام منعقد ہوگا۔ اسی روز رات کو محفل سماع کا انعقاد ہوگا جس میں نامور قوال حضرات صوفیانہ کلام پیش فرمائیں گے۔ اس موقع پر شہر کی معزز شخصیات شرکت فرمائیں گے۔ محترم مشائخین عظام اور تمام عقیدت مندان اولیاء اللہ سے تمام مراسم عرس شریف میں شرکت فرمانے کی پر خلوص اپیل کی جا تی ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے