کرناٹک انتخابی نتائج: 9 مسلم امیدواروں نے لہرایا فتح کا پرچم، سبھی کا تعلق کانگریس سے
کرناٹک اسمبلی انتخاب 2018 میں 7 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی، اور اس مرتبہ 2 زیادہ یعنی 9 امیدوار جیت کر ریاستی اسمبلی پہنچے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلی بار بھی سبھی کامیاب مسلم امیدوار کانگریس پارٹی سے تھے، اور اِس بار بھی سبھی جیتنے والے مسلم امیدواروں کا تعلق کانگریس سے ہی ہے۔ آئیے یہاں جانتے ہیں ان مسلم امیدواروں کے بارے میں جنھوں نے اسمبلی انتخاب 2023 میں کامیابی حاصل کی۔ ساتھ ہی ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ اپنے حریف کو انھوں نے کتنے فرق سے ہرایا۔چامراج پیٹ اسمبلی سیٹ سے کانگریس نے ضمیر احمد خان کو امیدوار بنایا تھا اور ان کے سامنے حریف بی جے پی امیدوار بھاسکر راؤ ذرا بھی ٹکتے ہوئے دکھائی نہیں دیے۔ ضمیر احمد خان نے 62.22 فیصد ووٹ حاصل کیے اور بھاسکر نے محض 18.98 فیصد۔ اگر حاصل ووٹوں کی بات کی جائے تو ضمیر احمد خانکو 77631 ووٹ اور بھاسکر راؤ کو 23678 ووٹ حاصل ہوئے۔ یعنی شکست و فتح کا فرق تقریباً 54 ہزار کا رہا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے