اظہار تشکر رحیم خان
بیدر14 مئی ( ناز میڈیا اردو )بیدر اسمبلی حلقہ سے دوبارہ منتخب ہونے والے ایم ایل اے رحیم خان نے کہا کہ وہ چوتھی بار انہیں منتخب کرنے پر حلقہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا انہوں نے کہا کہ تمام برادریوں کی محبت اور اعتماد ہی انتخابات میں میری بھاری اکثریت سے کامیابی کی اہم وجہ ہے۔ میں تمام کے لوگوں کا ہمیشہ شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ کانگریس پارٹی ریاست میں انتظامیہ کی قیادت سنبھالنے جارہی ہے، اس لیے وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ر حیم خان نے مزید کہاکہ چوتھی جیت نے مجھے مزید ترقیاتی کام کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔ اب تک میں نے انفراسٹرکچر کی نمائندگی کی ہے۔ اب بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے صنعتوں کے قیام پر زیادہ توجہ دینے ، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے مفادات کے تحفظ اورہر شعبہ کو ماڈل کے طور پر ترقی دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے