جلسہ بعنوان تعلیم اور اس کی اہمیت قاضی فیصل صدیقی حیدر علی باغبان بشری متین کا خطاب
گلبرگہ24 مئی (ناز میڈیا اردو ) وائس آف گلبرگہ کے زیر اہتمام تاج نگر اردو اسکول کے احاطے میں جلسہ بعنوان تعلیم اور اس کی اہمیت کا انعقاد عمل میں آیا اس جلسہ کی صدارت حاجی شمس الدین نے فرمائی جبکہ ڈاکٹر قاضی فیصل صدیقی صدر قاضی گلبرگہ ، سماجی کارکن وہ ماہر تعلیم سعدیہ سعیدہ ، مولانا جاوید اختر مصباحی ، حیدر علی باغبان نائب صدر وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ ،مشتاق پیرزادہ ہبلی، عزیز لوک پلی فریڈم نیوز ہبلی ، عبداللہ بن احمد چاوش زین ٹی وی یادگیر، ایڈوکیٹ یلسنگی گلبرگہ ، قاضی اعظم صدیقی چتاپور، ودیگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ محترمہ نادرہ بیگم صدر مدرس تاج نگر اردو سکول نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے جلسہ بعنوان تعلیم اور اس کی اہمیت میں شریک تمام مہمانوں کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر خصوصی مقررہ بشرہ متین رایچور نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اللہ کا فضل و کرم ہے کہ میں نے سول انجینئرنگ میں سولہ گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں تعلیم میں دلچسپی مسلسل محنت والدین کی دعا اور انتھک کوشش کا نتیجہ ہے کہ آج 16 گولڈ میڈل مجھے ملے ہیں انہوں نے بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ والدین کی فرمابررداری نمازوں کی پابندی کے علاوہ اساتذہ کی عزت کریں یقینا تمہیں کامیابی نصیب ہوگی ماہر تعلیم اور سماجی کارکن محترمہ سعدیہ سیدہ نے کہا کہ لڑکیوں نے ہمیشہ لڑکوں پر سبقت لی ہے دسویں جماعت ہو یا بارہویں جماعت لڑکیوں نے مسلسل اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہوئے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی مسلسل کوشش اور نا مساوات حالات پر ڈٹ کر مقابلہ کرنا اور اپنے آپ کو کامیاب کرنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ لڑکیاں لڑکوں سے کم نہیں ہے۔ ڈاکٹر قاضی فیصل صدیقی صدر قاضی گلبرگہ نے وائس آف گلبرگہ کے ذمہ دار سید نعیم الدین کو تعلیم اور اس کی اہمیت پر ایک کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے اس لئے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ۔
حیدر علی باغبان نائب چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن لوگوں کی زندگی میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہوتا ہے وہ لوگ یقینا کامیاب ہوتے ہیں اور انہیں شہرت اور عزت بھی ملتی ہے بشریٰ متین نے اپنی جدوجہد اور محنت سے اپنی کامیابی کی راہ بنائی ہے آپ تمام بچوں کو بھی چاہیے کہ مسلسل کوشش سے تعلیمی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کریں ۔
مولانا جاوید اختر مصباحی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ سر چڑھ کر بول رہا ہے لیکن ایسے میں تربیت کہیں گم سی ہو گئی ہے بچے تعلیم یافتہ ہو رہے ہیں لیکن تربیت سے کوسوں دور ہیں والدین سرپرستوں اور تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی زور دیں
اس موقع پر وائس اف گلبرگہ کی جانب سے سمر کلاسس میں چلائے گئے کمپیوٹر تربیتی کورس کے سرٹیفکیٹ طلباء و طالبات میں مہمانوں کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے اس پروگرام کی نظامت مبین احمد زخم نے فرمائی جبکہ شکریہ سید نعیم الدین وائس آف گلبرگہ نے ادا کیا ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے