چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی قومی کانفرنس میں منظورہ قراردادوں پر مشتمل یادداشت پیش
حیدرآباد 30 مئی ( ناز میڈیا اردو )تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی اٹھائیس مئی بروز اتوار کو حیدرآباد میں ہوئی قومی کانفرنس میں منظورہ 25 قراردادوں پر مشتمل یادداشت کو چیف منسٹرچندرشیکھرراو کے حوالے کیا گیا اور ان قراردادوں کے مطابق اردوصحافیوں کےدیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کی درخواست کی گئی
ان قرار دادوں جس میں جی او ٹو 239 کا خاتمہ ، تلگو اور انگریزی زبازنوں کے صحافیوں کے مماثل اردو صحافیوں کو بھی اکریڈٹیشن کارڈس کی اجرائی کے علاوہ اراضی کے الاٹمنٹ شامل ہے فیڈریشن کی جانب سے یہ یادداشت آج وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کو پیش کی گئی۔ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین نے ان قراردادوں کو سیکرٹریٹ میں واقع وزیر اعلیٰ کے دفتر میں داخل کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ، وہ قومی کانفرنس کے منظور شدہ ان قراردادوں پر فوری عمل آوری کو یقینی بنائیں۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے