کرناٹک کی حکومت میں مسلمانوں کی شرکت داری

کرناٹک کی حکومت میں مسلمانوں کی شرکت داری 


گلبرگہ 31 مئی ( ناز میڈیا اردو ) سماجی کارکن گلبرگہ کے نایب  چیئرمین حیدر علی باغبان  نے ایک  صحافتی  بیان میں کہا کہ  ریاست کرناٹک میں  کانگریس پارٹی کی شاندار کامیابی اور ریاست میں  دوبارہ اقتدار حاصل کرنے میں  ریاست کی سیکولر عوام کے ساتھ ساتھ  مسلم کمیونٹی کا اہم رول رہا ہے   80 فیصد سے زائد مسلم ووٹ  کانگریس پارٹی کو ملے ہیں   دیگر پارٹیوں کے مقابلے میں کانگریس پارٹی کو ایک طرفہ مسلم ووٹ ملا ہے  17 فیصد سے زائد مسلم آبادی والی ریاست کرناٹک  میں اس بار مسلم کمیونٹی نے متحدہ طور پر کانگریس پارٹی کو سات دے کر کامیابی کی راہ اہم کنار  کرانے میں اہم رول ادا کیا ہے  سوال یہ ہے کہ کیا  کرناٹک کی  حکومت میں مسلمانوں کی شرکت داری  یا مناسب نمائندگی دی گئی ہے ؟  توقع کی جا رہی تھی کہ ڈپٹی سی ایم  اور  پانچ مسلم وزراء کو  کابینہ میں شامل کیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا  صرف تین وزراء کو ہی  کابینہ میں جگہ  دی گئی ہے  یہاں تک کہ واحد خاتون مسلم امیدوار کنیز فاطمہ کو بھی کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا  جب کہ کنیز فاطمہ نے مسلسل دو بار  اپنے حلقہ سے کامیابی حاصل کی ھے  انہیں بھی کابینہ میں جگہ دینی چاہیے تھی ریاست میں دیگر طبقات   کو ان کی فیصد سے زیادہ  انہیں کابینہ میں جگہ دی گئی ہے  جبکہ مسلم  اکثریت والا طبقہ ہونے کے باوجود  صرف  تین امیدواروں کو کابینہ میں  شامل کیا گیا ہے 

 پندرہ  امیدواروں میں سے نو مسلم  امیدواروں نے کانگریس پارٹی سے کامیابی حاصل کی ہے  کانگریس پارٹی کو چاہیے کہ  کارپوریشن بورڈ اور اکیڈمیوں میں  بھی مسلم نمائندگی کو  مؤثر طریقے سے روبعمل لائیں 

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے انتخابی وعدوں  کو جلد از جلد  عملی جامہ پہنانا چاہئے  انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے جن پانچ  اسکیموں کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ریاست میں لاگو کرنے کی بات کی گئی تھی  کانگریس پارٹی کو اس پر قائم رہتے ہوئے بنا کسی شرائط کے  تمام چیزوں کو پورا کرنا چاہیے  یہ کانگریس پارٹی کے حق میں بہتر ہوگا اور ریاست کی عوام کے حق میں بھی  بہتر رہے گا  کانگریس پارٹی کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عوام کو انتخابات  سے قبل بھی اعتماد تھا اور انتخابات کے بعد بھی آج بھی عوام کو کانگریس پارٹی ان وعدوں کو پورا  کر پائے گی  اس کا پورا پورا یقین ہے  لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا کانگریس پارٹی اپنی جانب سے کیے گئے انتخابی وعدوں کو  پوری ایمانداری سے ریاست  میں لاگو کرے گی یا پھر  مختلف  شرائط کی  بنیاد پر اپنے وعدوں سے بچنے کی کوشش کرے گی   اگر کانگریس پارٹی  انتخابات کے دوران کیے گئے اپنے پانچ وعدوں کو  عوام کی فلاح و بہبودی اور ریاست کی ترقی کو ذہن میں رکھتے ہوئے  صاف نیت سے  جلد از جلد عمل میں لاتی ہے تو یقینا اس کا اثر آنے والے انتخابات میں بہت بہتر ہوگا اور ممکن ہے  کے  اس کے نتائج بھی کانگریس پارٹی کے حق میں بہتر ہوں  وہیں پر اگر کانگریس پارٹی  اپنے انتخابی وعدوں میں ردوبدل کرتی ہے یا پھر مختلف شرائط لگاتی ہے  تو اس کا  صاف اور سیدھا  اثر آنے والے انتخابات میں ضرور پڑے گا

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے