گائے کے گوشت کے سموسے منتقل کرنے والا شخص گجرات میں گرفتار
احمد آباد 25 مئی ( ناز میڈیا اردو ) گجرات کے سورت میں ایک آٹو ڈرائیور کو گائے کے گوشت سے بھرے سموسے منتقل کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ یہ اطلاع ملنے پر کہ ایک شخص آٹو میں گائے کے گوشت کے سموسے لے کر جا رہا ہے، سورت پولیس نے موسل علاقے سے گزرنے والے آٹو کو روک کر تلاشی لی۔ پولیس نے جانچ کے دوران گوشت سے بھرے 45 سموسے ضبط کرلئے۔
آٹو ڈرائیور کو حراست میں لینے کے بعد پولیس نے سموسوں کو فارنسک لیاب جانچ کے لئے روانہ کیا ۔ سورت پولیس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایف ایس ایل کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا ہے کہ سموسوں میں گائے کا گوشت بھرا ہوا تھا۔ ملزم کی شناخت اسماعیل یوسف زیبائی کے نام سے ہوئی ہے
سورت کے ڈی ایس پی وی کے بنیر نے بتایا کہ یوسف کے خلاف جانوروں کے تحفظ کے قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزم کو گائے کا گوشت کس نے فراہم کیا تھا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے