جنتادل (ایس) بر سراقتدار آکر چار فیصد مسلم تحفظات کو بحال کرے گی جنتادل (ایس) تر جمان محمد اسدالدین کا پریس سے خطاب

جنتادل (ایس) بر سراقتدار آکر چار فیصد مسلم تحفظات کو بحال کرے گی جنتادل (ایس) تر جمان محمد اسدالدین کا پریس سے خطاب


بیدر 1 مئی ( ناز میڈیا اردو )جنتا دل (لیس) کرناٹک کے ریاستی ترجمان جناب محمد اسدالدین نے آج ایک مقامی ہوٹل میں پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں کمار سوامی کی زیر قیادت جنادل (لیس) بر سر اقتدار آئے گی اور اقتدار پر آتے ہی مسلمانوں سے چھینا گیا %4 ریز رویشن بحال کر دیا جائے گا اور کرنا تک کی عوام سے پیچ رتن یاترا کے ذریعہ کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ۔ جناب اسدالدین نے بتایا کہ کمار سوامی کی زیر قیادت جنتادل (یس) پارٹی 2 مرتبہ بر سر اقتدار رہی۔ کمار سوامی کے دور اقتدار میں کئے گئے کام کی بنیاد پر پوری ریاست میں موجودہ انتخاب لڑا جار ہا ہے اور یہ مسرت کی بات ہیکہ ریاست میں ہر طرف جنتادل (ایس) کی لہر ہے۔ انہوں نے بیدر (شمال) کے بارے میں بتایا کہ بیدر کی عوام تبدیلی چاہتی ہے۔ موجودہ رکن اسمبلی (رحیم خان) عوامی مسائل کی یکسوئی میں پوری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔ عوام کا یہ سوچنا با لکل درست ہیکہ 3 مرتبہ رحیم خان رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ان کی اس معیاد میں مسلمانوں میں بے بسی، بے چینی اور لاچاری کس طرح پیدا ہو گئی ؟۔ لاک ڈاؤن میں کوئی بھی کام رکن اسمبلی نے بیدر (شمال) میں نہیں کیا۔ کو ویڈ سے متعلق جو سختیاں سامنے آئیں اور بے وجہ نوجوانوں کو جس طرح پریشان کیا گیا اور دیگر لوگوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار رکن اسمبلی ہی ہیں۔ رحیم خان مسلم ایم ایل اے ہو کر بھی کانگریس پارٹی میں شو پیں" کی طرح ہیں۔ بیدر (شمال) کے تمام طبقات عوامی مسائل پر بات کرنے اور ان مسائل کو فوری حل کرنے والا رکن اسمبلی چاہتی ہے جبکہ رحیم خان ایک غیر سنجیدہ ایم ایل اے ہیں اس لئے عوام اس مرتبہ ان کے بجائے جنتا دل (ایس) کے امیدوار سوریه کانت ناگمار پلی کو اپنا ایم ایل اے منتخب کرنا چاہتی ہے۔ جناب محمد اسدالدین نے بتایا کہ 10 مئی کو ہونے چار ہے اسمبلی انتخابات کے لئے جنتادل (ایس) نے اپنے امیدواروں کی فہرست سب سے پہلے جاری کی تھی ۔ جو پارٹی کے بے لوث اور بے باک ہونے کی نشانی ہے۔ ہماری پارٹی کسی بھی قسم کے خوف سے عاری ہے۔ بیدر شمال حلقہ کے امیدوار جناب سوریہ کانت ناکمار پلی جنتادل (ایس) میں پارٹی کے اصولوں کو مان کر ہی شامل ہوئے ہیں۔ سال 2023 کا پر انتخاب جیت کر وہ پارٹی لائن ہی پر چلیں گے اور جنتادل (ایس) کے اصولوں کو مضبوط بنائیں گے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ جناب سید وحید یکھن ، جناب محمد سجاد علی، جناب سید غالب ہاشمی ، جناب محمد داؤد کے علاوہ جناب محمد مقصود سابق کونسلر، جناب سید جناب میشر ابو، جناب نواز خان، فیروز خان، محمد فہیم الدین ، شاہد الرحمن اور شیخ عمران وغیرہ پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے