سرکاری ایم سی ایچ 100 بیڈ ہاسپٹل بیدر میں بین الاقوامی یوگا ڈے منایا گیا
بیدر22 جون ( ناز میڈیا اردو )بیدر میں بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر قدیم شہر کے سرکاری میٹرنیٹی ہسپتال بیدر میں بین الاقوامی یوگا ڈے منایا گیا اس خصوصی پروگرام میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رتی کانت سوامی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر پروگرام کے آغاز میں پودے کو پانی دے کر پروگرام کا آغاز کیا گیا اس پروگرام کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رتی کانت سوامی نے فرمائی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سروجا نے کہا کہ آج ہمیں یوگا کر کے بہت اچھا لگا اسی طرح ہر روز اگر ہم یوگا کرتے ہیں تو مختلف بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ مختلف بیماریاں کے سبب ہم انسان کو کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تندرست اور صحت مند رہنے کے لیے ہر روز یوگا کرنا نہایت ضروری ہے ڈاکٹر سہیل ایڈمنسٹریٹر ہنڈریڈ ہسپتال بیدر نے کہا کہ آج محکمہ صحت کے عالمی یوگا کے علاوہ صحت کے مختلف شعبہ جات سے جڑے احباب نے اس یوگا ڈے کے پروگرام میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو چاہیئے کہ ہر روز صبح یوگا کریں یوگا جس کو ورزش بھی کہا جاتا ہے اس کے کرنے سے جسم کے مختلف حصوں میں خون کی روانی کے علاوہ مسلسل یوگا موٹاپے کو کم کرنے کا سبب بنتا ہے اس خصوصی اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر رتی کانت سوامی نے کہا کہ آج یوگا کرکے مجھے اچھا لگا صحت اور تندرستی کے لئے ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی یوگا کرے اس موقع پر یوگا گرو اشوک نے تمام محکمہ ہیلتھ کے اعلی ڈاکٹر اور محکمہ صحت کے مختلف شعبے سے جڑے احباب نرس اشا ورکرز وہ دیگر کو ٹریننگ دیتے ہوئے ہر روز ایک گھنٹہ مسلسل اسی طرح یوگا کرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر سمیر الدین عیدگاہ کمیٹی نائب صدر دوم کے علاوہ دیگر موجود تھے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے