گانجہ کی غیر قانونی اسمگلنگ، 2 ملزمین گرفتار سپرنٹنڈنٹ پولیس چن بسونا

گانجہ کی غیر قانونی اسمگلنگ، 2 ملزمین گرفتار سپرنٹنڈنٹ پولیس چن بسونا


بیدر 25 جون ( ناز میڈیا اردو )ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چنا بسوانا ایس ایل نے بتایا که غیر قانونی گانجہ کا کاروبار کرنے والے دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے پاس سے 1.23 کروڑ مالیت کا 118 کلوگرام گانجہ، ایک ماروتی سوزوکی کار ، 3 موبائل فون اور 15 ہزار روپے نقد ضبط کئے گئے ۔ وہ ڈسٹرکٹ سپر نٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر کے احاطہ میں بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ 24 جون کو، پولیس نے اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کہ بیدر سے مہاراشٹرا ہمنا آباد کے راستے غیر قانونی طور پر گانجہ اسمگلنگ کیا جارہا تھا، ملزم کو ہمنا آباد کے رمنا راج کالج کے قریب سے پکڑنے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یوپی اور مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والا ہے۔ اس آپریشن میں شامل تمام پولیس افسران اور اہلکاروں نے اچھا کام کیا ہے اور کرناٹک ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ان کے کام کی تعریف میں انعامات تقسیم کریں گے۔ ضلع سے گانجہ کی بین ریاستی اسمگلنگ کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ضلع میں گانچہ کی غیر قانونی اسمگلنگ کے 16 کیسوں کو پکڑا گیا ہے اور 10.17 کروڑ مالیت کا 1017 کلو گرام گانجہ ضبط کیا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشن میں کام کاج کا معائنہ: ۔ 29 پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ضلع کے 29 مختلف پولیس تھانہ جا کر مختلف معلومات حاصل کریں کہ آیا پولیس افسران اور عملہ صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں یا نہیں۔ 29 اسٹیشنوں میں سے 20 اسٹیشنوں کے عملہ نے اچھی کارگردگی دیکھائی ہیں۔ 9اسٹیشنوں غیر معمولی کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹریفک ریگولیشن کے لیے اقدامات:۔ محکمہ پولیس سٹی کونسل اور محکمہ تعمیرات عامہ ٹریفک کے نظم ونسق کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے تاکہ ضلع کے عوام کو ٹریفک نظام میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر پہلے ہی مشترکہ آپریشن کرایا گیا ہے کہ ٹریفک کے نظم و نق کے لیے کس محکمے کو کیا کام کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سڑک پر گھومنے والی آوارہ  جانوروں کو محکمہ حیوانات کے تعاون سے گائے کے شیڈ تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر ہمنا آباد کے اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیوانشو راجپوت ہی پی آئی آف ہمنا آبادشرن بسوا پا  ، پی ایس آئی سریش  ، بسواراج اور آپریشن میں شامل تمام پولیس اہلکار موجود تھے

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے