خواتین، سرحدی ریاستوں میں 20 کلومیٹر تک مفت سفر کرسکتی ہیں

خواتین، سرحدی ریاستوں میں 20 کلومیٹر تک مفت سفر کرسکتی ہیں


بنگلورو11 جون ( ناز میڈیا اردو )اب جبکہ پانچ انتخابی گیارنٹیوں میں سے پہلی گیارنٹی ”شکتی“ کے آغاز کی تمام تیاریاں ہوچکی ہیں، چیف منسٹر سدارامیا نے وضاحت کی کہ خواتین‘ سرحدی ریاستوں کے اندر20 کلومیٹر تک مفت سفر کرسکتی ہیں، اس سے آگے نہیں۔

واضح رہے کہ شکتی کے تحت خواتین کو سرکاری بسوں میں مفت سفر کی پیشکش کی گئی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار اور ٹرانسپورٹ وزیر راما لنگا ریڈی کے ساتھ اتوار کو ودھان سودھا میں اسکیم کا افتتاح کریں گے۔

سدارامیا نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم پانچ کے منجملہ ایک گیارنٹی کا صبح 11بجے ودھان سودھا میں آغاز کررہے ہیں۔ تمام خواتین ریاست کے اندر تمام سرکاری بسوں میں مفت سفرکرسکتی ہیں۔ اگر کوئی خاتون بین ریاستی بس میں سفر کرنا چاہے تو یہ مفت نہیں ہوگا۔ اگر کوئی خاتون تروپتی جانا چاہتی ہے تو وہ مفت میں سفر نہیں کرسکتی۔

وہ(آندھرا پردیش کے سرحدی ضلع کولار) مولبگل تک جاسکتی ہے اور اس کے بعد سفر مفت نہیں ہوگا۔ تاہم پڑوسی ریاستوں کے اندر 20 کلومیٹر تک سفر کرنے والوں سے کرایہ نہیں لیا جائے گا۔ مثلاً بیلاری سے آندھرا پردیش کے اندر20کلومیٹر تک وہ (خواتین) مفت سفر کرسکتی ہیں۔“

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے