حج 2023: منی کے بعد حجاج منگل کو کریں گے وقوفِ عرفہ with video

حج 2023: منی کے بعد حجاج منگل کو کریں گے وقوفِ عرفہ


مکہ 27 جون ( ناز میڈیا اردو )منیٰ کی عارضی خیمہ بستی مکمل طورپر حجاج سے آباد ہو چکی ہے۔ 8 ذوالحجہ کو سارا دن حجاج منی میں ہی قیام کریں گے جہاں وہ پانچوں وقت کی نمازیں ادا کرنے کے بعد کل بروز منگل 9 ذوالحجہ کو عرفات کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ جہاں لاکھوں فرزندان اسلام حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔


عازمین صبح فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد حج کے سب سے بڑے رکن وقوف عرفہ کیلیے روانہ ہوں گے جہاں وہ خطبہ حج سُن کر ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے۔ عازمین پیر کی رات مِنیٰ میں ہی قیام کریں گے اور منگل کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مِنیٰ سے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔حج کا رکن اعظم "وقوف عرفہ" منگل کو ادا کیا جائے گا۔حاجی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے اور ظہراور عصر کی نمازیں قصر کرکے پڑھیں گے۔ دن بھر ذکراذکارکریں گے اور جبل رحمت پر جا کر اپنی اور امت مسلمہ کی بخشش کی دعائیں کریں گے

سورج غروب ہوتے ہی حاجی مزدلفہ چلے جائیں گے جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھیں گے، رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔ یہاں سے ہی جمرات کو مارنے کیلیے کنکریاں جمع کریں گے،10 ذی الحج صبح فجر کے بعد واپس منٰی چلے جائیں گے جہاں رمی جمار یعنی شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور خانہ کعبہ جا کرطواف زیارہ کریں گے اور واپس منی جا کر ایام تشریق گزاریں گے۔

منیٰ کی عارضی خیمہ بستی میں دنیا بھر سے آنے والے حجاج کے قافلوں کی آمد 7 ذوالحجہ کی نصف شب کے بعد سے ہی شروع ہو گئی تھی جس کا سلسلہ 8 ذوالحجہ کی دوپہر تک جاری رہا۔ منیٰ میں انتظامات وزارت حج کی جانب سے منی میں حجاج کی آمد ورفت کے لیے اس برس غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

منیٰ جانے والے تمام راستوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں کسی کو پرمٹ کے بغیر جانے کی اجازت نہیں۔ مشاعر مقدسہ (منی ، مزدلفہ اورعرفات) میں داخل ہونے والی گاڑیوں کے لیے بھی خصوصی پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ جن گاڑیوں کومنی میں لے جانے کی اجازت دی گئی ہے، ان میں حجاج کی بسوں کے علاوہ سرکاری اداروں کی گاڑیاں، کیٹرنگ سروسز، میڈیا اور حجاج کے لیے ضروری سامان منتقل کرنے والی گاڑیاں شامل ہیں۔ مشاعر مقدسہ میں کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے حجاج کرام کا کہنا ہے 'انتہائی شاندار انتظامات کیے گئے ہیں، تھوڑے تھوڑے فاصلے پرسکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو ہر قسم کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

منیٰ میں جمرات پل کے اطراف میں خصوصی انتظامات ہیں خاص طور پر پیدل چلنے کے لیے مخصوص سایہ دار راستہ۔ انتظامیہ کی جانب سے اس بات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ پیدل چلنے والے راستوں کو ایک سمت میں ہی رکھا جائے۔ ماضی میں دو رویہ راستہ ہونے کی وجہ سے حجاج کو آمدورفت میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ حج ٹاسک فورس نے تمام راستوں پر بڑی تعداد میں خصوصی دستے تعینات کیے ہیں جو نہ صرف حجاج کی رہنمائی کر رہے ہیں بلکہ راستوں کو کھلا رکھنے کے لیے کسی کو وہاں بیٹھنے کی اجازت نہیں۔

پانی کی پھوار محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اس برس مشاعر مقدسہ میں گرمی کافی زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ منیٰ میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے حجاج کو دھوپ کی تمازت سے بچانے کے لیے خصوصی طور پر پانی کی پھوار کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ منیٰ کے تمام راستوں پر نصب خصوصی کھمبوں کے ذریعے پانی کی پھوار برسانے کے انتظام کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی بہتری محسوس ہو رہی ہے

منیٰ میں جگہ، جگہ متعین سکیورٹی اہلکار حجاج کا خوش دلی سے استقبال کرتے ہوئے انکی رہنمائی کرتے ہیں۔ بیشتر اہلکاروں کے ہاتھوں میں پانی کی بوتلیں ہوتی ہیں جن کے ذریعے وہ گرمی سے پریشان حال حجاج پر پانی کی پھوار برساتے ہیں۔ یہ اہلکار منیٰ کی تمام سڑکوں پر موجود ہیں۔

عازمین حج سورج کی تمازت سے خود کو کیسے بچائیں، وزارت صحت کے مشورے

سعودی عرب کی وزارت صحت نے عازمین حج سے کہا ہے کہ' وہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ ( منی،عرفات، مزدلفہ) میں خود کو سورج کی تمازت سے بچائیں'۔ وزارت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ 'عازمین حج سن سٹروک سے بچیں اور سڑک پر نکلنے سے قبل ہلکے رنگ کی چھتری ضرور استعمال کریں۔وزارت کا کہنا ہے کہ 'جیسے جیسے گرمی بڑھے پانی اور مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

خصوصی دوپہر بارہ سے تین بجے کے درمیان سورج کی تمازت سے بچنے کی کوشش کی جائے'۔ وزارت نے سعودی عرب کے موسیمیات کے قومی مرکز کے جاری الرٹ کے حوالے سے خبر دارکیا اور کہا کہ 'سن سٹروک سے بچنے کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں'۔ مشاعر مقدسہ میں پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

وزارت صحت نے سن اسٹروک کے علاج کے لیے 217 بستر مختص کیے ہیں مشاعر مقدسہ کے ہسپتالوں میں 166 اور مکہ مکرمہ میں 51 بستر شامل ہیں۔ وزارت صحت نے واٹر مسٹ پنکھے بھی بڑی تعداد میں فراہم کیے ہیں جو گرمی کی شدت کو کم کرتے ہیں۔ اس سے قبل سعودی ہیلتھ کونسل نے کہا تھا کہ 'ان دنوں مملکت میں موسم شدید گرم ہے جس کے پیش نظرعازمین کو چاہئے کہ وہ خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں'۔

بلا وجہ دھوپ میں نہ رہیں کوشش کریں۔ پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے تاکہ جسم میں پانی کی کمی پیدا نہ ہو'۔ 'عازمین دھوپ کی تمازت اورشعاعوں سے محفوظ رہنے کے لیے 'سن بلاک' کا استعمال کریں۔ کسی دوسرے کی ذاتی استعمال کی اشیا استعمال نہ کی جائیں۔

خطبہ حج کئی زبانوں میں نشر کیا جائے گا

امسال بھی خطبہ حج کو عربی، اردو، انگریزی، فرانسیسی، چینی سمیت دیگر زبانوں میں بیک وقت نشر کیا جائے گا۔ رواں سال خطبہ حج 50 کروڑ افراد سنیں گے -حرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ اور امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ ہم نے 300 کروڑ افراد کے خطبہ حج کا منصوبہ بنایا تھا مگر اللہ نے ہمیں سرخرو کیا جس کے بعد رواں سال 50 کروڑ افراد خطبہ حج سُن سکیں گے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی میں زبان و ترجمے کا ادارہ اس سال حج سیزن میں اردو سمیت بیس زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ نشر کرے گا۔ عرب نیوز اور ایس پی اے کے مطاب جنرل پریذیڈنسی کی زبان و ترجمے کے ادارے کی طرف سے کیے گئے اہم کاموں میں سے ایک ہوگا۔ ادارے کے نائب جنرل صدر احمد الحیمدی نے بتایا کہ خطبہ حج کا ترجمہ ادارے کے 2024 کے سرٹیٹجک پلان کے مطابق ہے۔ ادارہ خدمات کی فراہمی میں توسیع کے بعد 20 بین الاقوامی زبانوں فرانسیسی، انگریزی، فارسی، اردو، ہاؤسا، روسی، ترکی، پنجابی، چینی، مالائی، سواحلی، ہسپانوی، پرتگالی، امہاری، جرمن، سویڈش، اطالوی، ملیالم، بوسنیائی، فلپائنی اورفلپائنی میں خطبہ حج کا ترجمہ کرے گا۔

عرب میڈیا سے مطابق رش سے بچنے کے لیے حکومت اور انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ چالیس فیصد عازمین منٰی میں قیام کے بغیر صبح سیدھے میدان عرفات پہنچیں گے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے