نو لاکھ 22 ہزار کے مسروقہ زیورات برآمد سارق گرفتار بیدر گرامین و بگدل پولیس کا کارنامہ ایس پی کی ستائش
بیدر 14 جون ( ناز میڈیا اردو ) بیدر گرامین پولیس اور بگدل پولیس نے چوری کی ایک بڑی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 9 لاکھ 22 ہزار روپئے مالیت کے سونے چاندی کے زیورات اور نقد رقم برآمد کرکے ضبط کرلئے بیدر ضلع کے بگدل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع اوراد ایس دیہات میں 4 مئی 2023 کی رات شریمتی جگدیوی زوجہ ارجن چن کیرے کے مکان میں سرقہ کی ورادت پیش آئی تھی 6 لاکھ 65 ہزار روپئے مالیت کے 118 گرام سونے کے 60 ہزار روپئے مالیت کے12.5 گرام چاندی کے زیورات اور 3 لاکھ 4 ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کیا گیا تھا جملہ 10 لاکھ 29 ہزار روپئے مالیت کے زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کیا گیا پولیس نے چوری کی اس واردات کے سلسلہ میں ایک مشتبہ فرد کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی تفتیش کی تو اس نے اپنا جرم قبول کرلیا ایس پی بیدر چنا بسونا ایس ایل نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بگدل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع اوراد ایس دیہات میں پیش آئی چوری کی واردات کے سلسلہ میں تحقیقات کے دوران پولیس نے ایک مشتبہ فرد پر نظر رکھی تو پتہ چلا کہ وہ اپنی آمدنی سے زائد رقم خرچ کررہا ہے جب اس فرد کو پولیس تحویل میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے اپنا جرم قبول کر لیا اس کے قبضہ سے چوری کئے گئے 6 لاکھ 65 ہزار روپئے مالیت کے 118 گرام سونے اور 60 ہزار روپئے مالیت کے 12.5 گرام چاندی کے زیورات برآمد کرکے ضبط کر لئے گئے چوری کی گئی 3 لاکھ 4 ہزار روپئے نقد رقم میں سے ایک لاکھ 97 ہزار روپئے برآمد کرکے ضبط کرلئے گئے سارق نے چوری کی گئی نقد رقم میں سے ایک لاکھ 7 ہزار روپئے خرچ کرلئے اس طرح جملہ 9 لاکھ 22 ہزار روپئے مالیت کے چوری کئے گئے سونے چاندی کے زیورات اور نقد رقم برآمد کرکے ضبط کرلئے گئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے جبکہ ضبط کئے گئے زیورات اور نقد رقم شریمتی جگدیوی زوجہ ارجن چن کیرے کو واپس کئے گئے سرقہ کی اس بڑی واردات میں ملوث ملزم کا پتہ لگا کر اسے گرفتار کرنے مسروقہ زیورات اور نقد رقم ملزم کے پاس سے برآمد کرنے کیلئے ایس پی بیدر چنا بسونا ایس ایل نے سرینواس وی الاپور سرکل انسپکٹر گرامین پولیس بیدر اور ان کے ماتحتین کماری سنگیتا سب انسپکٹر بگدل اور ان کے ماتحتین کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے انہیں توصیفی اسناد و انعامات سے نوازا اس موقع پر مہیش میگھناور ایڈیشنل ایس پی بیدر موجود تھے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے