کرناٹک کے 4 اضلاع میں حج بھون تعمیر کئے جائیں گے: ضمیر احمد خان
بنگلور2 جون ( ناز میڈیا اردو )حج 2023 کے سلسلے میں بنگلور حج بھون میں حج عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں جن میں علماء کرام کی جانب سے مناسک حج کے متعلق تربیت دی جارہی ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر برائے اقلیتی امور ضمیر احمد خان نے اعلان کیا کہ ریاست کے 4 اضلاع ہبلی، بیدر، گلبرگہ و منگلور میں نئے حج بھون کی تعمیر کی جائیگی.
انہوں نے بتایا کہ بتاریخ 6 جون کو حج کا افتتاحی اجلاس منعقد کیا جائیگا اور بتاریخ 7 جون کو عازمین حج کی بنگلور سے پہلی فلائٹ روانہ ہوگی اور ان فلائٹس کا سلسلہ 22 جون تک چلے گا.ریاستی وزیر ضمیر نے بتایا بتاریخ 7 جون سے 22 جون تک ہر روز 3 فلائٹس روانہ ہونگے جن کے ذریعے ہر روز 450 عازمین حج روانہ ہوں گے۔ ریاستی وزیر برائے حج محمد رحیم خان نے کہا کہ وزارت حج کی ذمہ داری انہیں ضمیر احمد خان کی مہربانی سے دی گئی ہے، لہذا انہوں نے ضمیر خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ حج کی اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے۔ اس موقع پر ضمیر احمد خان نے ایک اور اعلان یہ کیا کہ ان کی جانب سے 22 جون تک حج بھون میں لنگر عام کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس موقع پر محمد رحیم خان نے انہیں حج کی وزارت دئے جانے پر ضمیر احمد خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے۔اس موقع پر ضمیر خان نے بتایا کہ کرناٹک کو تقریباً 8000 اپلیکیشنز کی اجازت ہے جب کہ تقریباً7944 اپلیکیشنز منظور کئے گئے ہیں۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے