اوراد تعلقہ میں آلودہ پانی پینے سے 6 بچوں سمیت20 افراد بیمار

اوراد تعلقہ میں آلودہ پانی پینے سے 6 بچوں سمیت20 افراد بیمار


اوراد22 جون ( ناز میڈیا اردو )اوراد تعلقہ کے ایکمبا گرام پنچایت کے تحت کارکیال گاؤں میں پانی کی قلت کی وجہ سے گندا پانی پینے سے واٹرمین سمیت20 لوگ بیمار ہوجانے کاحادثہ پیش آیاہے۔ ان سبھی کو الٹی، اسہال اور پیٹ میں درد کی وجہ سے اوراد کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔جن 6بچوں کی طبیعت ناساز ہے ان کے نام امرتا، ساکشی، جے شنکر، دیویا، گائتری اور کارتک بتاے جارہے ہیں۔ بیدر کے ڈپٹی کمشنر گووندریڈی، ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جناب چن بسونا لنگوٹی نے تعلقہ کے سرکاری اسپتال پہنچ کر اسپتال میں داخل لوگوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ جبکہ لوگوں نے داخل افراد کی طبیعت تشویشناک بتائی تھی۔ مقامی افراد نے مزید لوگوں کی طبیعت بگڑنے کی با ت بھی بتائی ہے۔ اس موقع پر تحصیلدار ملکارجن وڈنکیری، تعلقہ پنچایت کے ای او بیریندر سنگھ ٹھاکر، اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رمن پوکلوار موجود تھے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے