حضرت شیر سوارؒ بیت المال ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین خوش نصیب جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

 حضرت شیر سوارؒ بیت المال ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین خوش نصیب جوڑوں کی اجتماعی شادیاں



بسواکلیان 1جون ( ناز میڈیا اردو ) حضرت شیر سواربیت المال کے زیر اہتمام 28مئی بروز اتوار کو شیر سوارؒ بیت المال کے احاطے میں اجتماعی شادیوں کا نظم کیا گیا۔واضع رہے کہ حضرت شیر سوار بیت المال کی جانب سے یہ دوسری مرتبہ شادیوں کا نظم رکھا گیا تھا۔جس میں تین دلہنوں کو فی کس 5گرام سونا ، پلنگ ،الماری کے علاوہ ضروری سامان جس میں 81ایٹم موجود ہیں تحفہ کے طور پر دیا گیا اجتماعی شادیاںجس میں 3خوش نصیب مبارک جوڑوں کا نکاح اور ایجاب وقبول کی رسم حاضرین محفل کے درمیان انجام دی گئی۔ نکاح سے قبل ایک ترغیبی اجلاس حضرت مولانا خواجہ ضیاءالحسن جاگیردار شاہ منور چشتی نطامی شیر سواری صدر حضرت شیر سوار ؒبیت المال ٹرسٹ کی سرپرستی اور الحاج سہروردی محمد معین الدین انجینئر چشتی نظامی شیر سواری ڈائرکٹر بیت المال کی نگرانی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کا آغا ز امام مسجد شاہپور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، الحاج سہروردی محمد معین الدین انجینئر اور مولوی مظہر احمد قادری گرمٹکال نے نعت رسول سنانے کا شرف حاصل کیا۔ مولانا ضیاءالدین نائب قاضی دارالقضاءبسواکلیان نے عاقدین کو ایجاب وقبول کرایااور مولانا قمرالدین خطیب وامام مسجد سنگ سیا ہ نے قطبہ نکاح پڑھایااور اس جلسہ کے مہمان خصوصی مولانا حافظ سید قاسم بخاری خطیب و امام مسجد سنگ تراشواڑی گلبرگہ نے کہا ۔بیت االمال کا نظام بہت قدیم ہے روح زمین پر بیت المال کا آغاز آقا رسول اللہ کے زمانے سے ہی شروع ہو چکا تھا ۔ روح زمین پر سب سے پہلے خلیفت الاسلام یعنی خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیقؓ نے بیت المال قائم کیا تھا۔ ا ور اللہ رب العزت خودقرآن میں واضع طور پر حضور سے حکم فرمارہا ہے کہ اے میرے پیارے حبیب آپ مالداروں سے زکوة لیجئے اور انہیںپاکیزہ بنائیں ۔ مولانا حافظ سید قاسم بخاری صاحب نے حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کے زمہ داروں کے اس نیک کام کو سراہہ اور کہا کہ بسواکلیان کے سر زمین پر جو کام انجام دیا جا رہا ہے یہ وہ عمل ہے اس کا ثواب اور اس کام کی برکت ان کے خاندانوں اور آنے والی نصلوںکو اس کا ثواب ملتا رہے گا ۔اس موقع پر بسواکلیان کے شہریوں سے مولانا صاحب نے اپیل بھی کہ شیر سوار بیت المال کا ساتھ دیں تاکہ شہر میں کوئی زکوة لینے والا باقی نہ رہے زکوة دینے والے بن جائیں۔ اس موقع پر گلبرگہ سے خواجہ پاشاہ انعامدار اپنے دوست احباب کے ساتھ اس محفل میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور مرزا انور بیگ ، ڈاکٹر فاروق ،اورعبدالرحمن صاحب کے علاوہ شہریان بسواکلیان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے