اُردو اکیڈیمی کے مخدوم اور کارنامہ حیات ایوارڈز کی تقسیم
حیدرآباد: 11 جون ( ناز میڈیا اردو )ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج اردو ادیبوں، شعراء، صحافیوں اور اُردو زبان وادب کے لئے خدمات انجام دینے والوں میں مخدوم ایواڈز وکارنامہ حیات ایوارڈس تقسیم کئے۔
تقسیم ایوارڈس کی تقریب رویندر بھارتی سیف آباد میں آج منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ریاستی وزیر و اسپورٹس سرینواس گوڑ، صدرنشین اردو اکیڈیمی محمد خواجہ مجیب الدین، صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم، صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن طارق انصاری، مشیر تلنگانہ اقلیتی بہبود اے کے خان، سکریٹری اردو اکیڈیمی بی شفیع اللہ اور دیگر نے شرکت کی
محمد محمو دعلی نے اردو کے ممتاز شاعر صلاح الدین نیر اور پروفیسر این این گوپی کو تہنیت پیش کی۔
مخدوم ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر عقیل ہاشمی(تحقیق وتنقید) سال2019 کے لئے، جلال عارف(شاعری) 2020 کیلئے، مظہر الزماں (فکشن) سال2021کیلئے، عزیز احمد صحافت سال2022، پروفیسر حبیب ضیاء،(طنز ومزاح) سال2023 شامل ہیں۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے