گھروں میں انجنئیرس ڈاکٹرس کے ساتھ آئی اے ایس آئی پی ایس بھی ہونا چاہیئےسرکاری موظف مائناریٹی ملازمین کی اسوسی ایشن کا بڑا پیغام گلبرگہ میں ایس ایس ایل سی پی یوسی ٹاپرس کے تہنیتی جلسہ کا کامیاب انعقاد
گلبرگہ 13 جون ( ناز میڈیا اردو ) کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن مائناریٹی گلبرگہ نے ایک بڑا پیغام دیا ہے کہ ہمارے گھروں میں انجنئیرس ڈاکٹرس کے ساتھ ساتھ آئی اے ایس آئی پی ایس عہدیداران بھی ہونا چاہیئے یہ وقت کا تقاضہ ہے اور ہمیں عصری مطابقت و مسابقت پر زیادہ توجہ دینا چاہیے مایوسی یا منفی سوچ سے بلند ہوکر اپنی نئی نسل کو ہر شعبہ میں آگے بڑھانے اور اس کا مستقبل روشن کرنے کی منظم منصوبہ بندی کرنا چاہیے کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن مائناریٹی گلبرگہ نے گورنمنٹ مائناریٹی ایمپلائز اور گورنمنٹ مائناریٹی ریٹائرڈ ایمپلائز کے ایس ایس ایل سی پی یو سی میں
امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے لڑکے لڑکیوں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے یہ پیغام دیا ٪ 90 سے زائد نشانات حاصل کرنے والے23 لڑکے لڑکیوں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے یادگار مومنٹوز پیش کئے گئے اس سال ایس ایس ایل سی میں پورے گلبرگہ ضلع میں ٹاپ کرنے والی عائشہ عظمی دختر عبدالسلام عارفی ثریا تبسم گورنمنٹ ٹیچر تہینت حاصل کرنے والے لڑکے لڑکیوں میں شامل ہیں تہنیتی جلسہ انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے حضرت خواجہ بندہ نواز ایوان اردو میں نہایت عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوا سید نذیر الدین متولی صدر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن مائناریٹی گلبرگہ نے جلسہ تہنیت کی صدارت کی سید نذیر الدین متولی کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اسوسی ایشن کے جو بھی پروگرام منعقد ہوں ان میں گلبرگہ کی پہچان گنگا جمنی تہذیب کا مظاہرہ ضرور ہو اس تہنیتی جلسہ کی خصوصیت یہ رہی کہ اس میں گنگا جمنی تہذیب دیکھنے کو ملی سدانند پرلے ریٹائرڈ ڈائریکٹر آل انڈیا ریڈیو گلبرگہ شنکر کوڈلا ڈائریکٹر ایس ایس ٹی وی گلبرگہ کی غیر موجودگی میں ان کے فرزند وجئے کمار اور کلیان کمار شیلنت صدر گروجی ڈگری کالج ایم بی نگر گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے جلسہ تہنیت کو گنگا جمنی تہذیب کا ملا جلا پروگرام بنادیا ڈاکٹر ایم ایم بیگ اعزازی صدر اور ڈاکٹر اسلم سعید نائب صدر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن مائناریٹی گلبرگہ نے پودے کو پانی دے کر جلسہ تہنیت کا افتتاح کیا زیڈ اے جاگیر دار لکچرر گورنمنٹ جونیئر کالج جیورگی عبدالوہاب ڈپٹی تحصیلدار صدر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ مائناریٹی ایمپلائز اسوسی ایشن گلبرگہ شیخ مجیب صدر صدر گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اسد علی انصاری کارگذار صدر محمد منہاج الدین نائب صدر ایس ایم جاگیردار جنرل سیکریٹری عبد القدیر جوائنٹ سیکریٹری کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن مائناریٹی گلبرگہ شہ نشین پر موجود تھے باشاہ الدی ڈائریکٹر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن گلبرگہ نے تمام مہمانان طلبہ و اولیائے طلبہ کا استقبال کیا مولوی محمد خواجہ گیسودراز ترجمان اسوسی ایشن کی قرات کلام پاک سے کارروائی کا آغاز ہوا محمد عثمان شاہ نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا نواب خان سیکریٹری کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن مائناریٹی گلبرگہ نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ جلسہ تہنیت کی کارروائی چلائی مہمانان خصوصی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن مائناریٹی گلبرگہ کی کارکردگی کی بھرپور ستائش کی مہمانان خصوصی نے گورنمنٹ مائناریٹی ایمپلائز اور گورنمنٹ ریٹائرڈ مائناریٹی ایمپلائز کے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے لڑکے لڑکیوں کے اعزاز میں تہنیتی جلسہ منعقد کرنے کیلئے اسوسی ایشن کے تمام ذمہ داران کو بیحد سراہا اور کہا کہ اس طرح کے جلسوں کے انعقاد سے طلبا و طالبات کی بڑی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ان میں مسابقت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کی ان میں ہمت پیدا ہوتی ہے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے