گلبرگہ کے سہروردیہ خاندان کی باحجاب خاتون اسماء پروین کو گلبرگہ یونیورسٹی کی ڈاکٹریٹ عزیز اللّٰہ سرمست

گلبرگہ کے سہروردیہ خاندان کی باحجاب خاتون اسماء پروین کو گلبرگہ یونیورسٹی کی ڈاکٹریٹ عزیز اللّٰہ سرمست

 


   گلبرگہ15 جون ( ناز میڈیا اردو ) گلبرگہ یونیورسٹی نے محترمہ اسماء پروین کو ڈاکٹریٹ کی باوقار ڈگری تفویض کرنے کا اعلان کیا ہے اسماء پروین کو اپلائیڈ الیکٹرانکس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی جارہی ہے

اسماء پروین نے گلبرگہ یونیورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ سائنس و الیکٹرانکس کے تحت Some Studies On Bio Medical System Using   Artificial Intelligence (AI) کے زیر عنوان تحقیقی مقالہ قلمبند کیا ہے اس مقالہ کو پی ایچ ڈی کی گرانقدر ڈگری کا اہل قرار دیا گیا ہے اسماء پروین نے یہ مقالہ پروفیسر وانی آر این صدر شعبہ USIC گلبرگہ یونیورسٹی کی زیر نگرانی قلمبند کیا

 اس مقالہ کے وائیو اوسی ممتحن پروفیسر ایم ایچ مہیش بنگلور یونیورسٹی اور پروفیسر مرلی دھرن دہلی یونیورسٹی تھے وائیو اجلاس میں اسماء پروین نے اپنی غیر معمولی ذہانت و فطانت حاضر جوابی اور بیباکانہ انداز پیشکشی سے اکزامینرس کو بیحد متاثر کیا اسماء پروین نے وائیو اجلاس میں اکزامینرس کے متعدد تحقیقی سوالات کے مدلل جوابات دینے کے علاوہ اپنے تحقیقی مقالہ کے عنوان کے تحت کئی ایک نئی نئی جہات اور انکشافات سے واقف کرواتے ہوئے اکزامینرس کو چونکہ دیا  قابل ذکر بات یہ ہے کہ وائیو اجلاس میں اسماء پروین نے باحجاب رہ کر اکزامینرس کے سوالات کے نہایت تشفی بخش جوابات دئیے اور اپنے تحقیقی مقالہ کی خصوصیات اور مواد کی اہمیت و انفرادیت سے اکزامینرس کو واقف کروایا اکزامینرس نے اسماء پروین کی غیر معمولی ذہانت و فطانت حاضر جوابی اور بیباکانہ انداز پیشکشی سے متاثر ہوکر ان کے تحقیقی مقالہ کو نہ صرف A گریڈ دیا بلکہ انہیں تہنیت بھی پیش کی بہت کم ریسرچ اسکالرس کو اس طرح کا اعزاز حاصل ہوتا ہے واضح ہو کہ اپلائیڈ سائنس و الیکٹرانکس میں کسی مسلم خاتون کی جانب سے اس قسم کا خالص تحقیقاتی مقالہ پہلی مرتبہ پیش کیا گیا ہے مسلم طالبات و محققین میں اپلائیڈ سائنس و الیکٹرانکس میں ریسرچ کرنے کا رحجان بہت کم بلکہ نہیں پایا جاتا ہے اس تناظر میں اسماء پروین کے مقالہ کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے اسماء پروین نے اپنی میقات جو 5 سال تھی میں کڑی محنت اور سخت جانفشانی سے تحقیقی مقالہ کو مکمل کیا وہ ایک گھریلو خاتون 5 بچوں کی والدہ اور ساس ہیں انہوں نے جہاں تحقیقی کام کیلئے کڑی محنت کی وہیں گھریلو ذمہ داریوں کو بھی بخوبی نبھایا یقیناً اسماء پروین طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں وہ اس بات کیلئے بھی لائق ستائش ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ باحجاب رہ کر تحقیقی کام کو انجام دیا اسماء پروین گلبرگہ کے سہروردیہ خاندان کی بہو اور عزیز احمد خان بیدری مرحوم کی دختر ہیں وہ محمد محسن سہروردی کی زوجہ ہیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسماء پروین نے ابتدا سے اردو ذریعہ تعلیم کی طالبہ رہی ہیں انہوں نے الامین اردو اسکول نیا محلہ گلبرگہ میں ابتدائی تعلیم حاصل کی بی بی رضا گرلس ہائی اسکول سے میٹرک کیا بی بی رضا گرلس پی یو کالج بی بی رضا گرلس ڈگری کالج سے پی یو سی اور ڈگری مکمل کی اسماء پروین کو ان کی شاندار کامیابی پر عزیز و اقارب ان کی گائیڈ پروفیسر وانی آر این شعبہ اپلائیڈ سائنس و الیکٹرانکس گلبرگہ یونیورسٹی کے تمام رفقاء اور اسٹاف نے مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے تحقیقی سفر کو جاری رکھیں گی

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے