حلقہ لوک سبھا بیدر کے لئے مسلم کوٹکٹ دینے کانگریس سے مطالبہ

حلقہ لوک سبھا بیدر کے لئے مسلم کوٹکٹ دینے کانگریس سے مطالبہ


بیدر 22 جون ( ناز میڈیا اردو ) آنے والے  لو ک سبھا 2024 کے انتخابات میں بیدر ضلع سے کسی مسلم کو ٹکٹ دیا جا ئے۔ یہ مطالبہ کانگریس کے سینئر قائد و کے پی نیوز چینل کے ایم ڈی  ڈاکٹر محمد  ایاز خان نے کیا۔ وہ بیدر صحافیوں سے بات کر تے ہو ئے بتایا کہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں مسلمانوں کا فیصد زیادہ ہے یہاں پر تقریبا 35 فیصد مسلم آبادی ہے بیدر  سے پہلا لوک سبھا ممبر ڈاکٹر شوکت اللہ شاہ انصاری  جو کانگریس پارٹی سے تھے اور وہ مقامی بھی نہیں تھے  باوجود اس کے بیدر آکر جیت حاصل کی تھی تو پھر یہاں کا مقامی مسلمان  کیوں نہیں جیت سکتا۔؟۔جیت سکتا ہے بلکہ ہمیں پورا یقین ہیکہ بھاری اکثریت سے اسکی جیت حا صل ہو سکتی ہے اگر کانگریس پارٹی دل سے چا ہے تو یہ ممکن ہے 

ڈاکٹر محمد ایاز خان  نے بتایا کہ گذشتہ دنوں کرناٹک میں ہو ئے اسمبلی انتخابات میں ریاست کےسبھی مسلمان متحد ہو کر کانگریس پارٹی کو ووٹ دیکر بھا ری اکثریت سے جیت دلا ئی ہے ،تو اب کانگریس پارٹی کا بھی فرض ہیکہ وہ مسلمانوں کو انکی محنت کا پھل انہیں لوک سبھا میں حساب سے حصے داری دیتے ہو ئے چکا یا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی کے سبھی سنئیر قائدین علاقہ ”کلیان کرناٹک“ کے مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی کر تے آئے ہیں لیکن اس مرتبہ ہم ایسا ہو نے نہیں دینگے۔ ہمارا کیا پو رے بیدر ضلع کی عوام کا پر زور  مطالبہ ہیکہ آنیو لے لوک سبھا انتخا بات میں بیدر ضلع سے کسی بھی ایک مسلم کو  ہی پارلیمنٹ کا ٹکٹ دیا جا ئے۔ اس سے قبل بھی یہ آواز اٹھا ئی گئی تھی لیکن اس آواز کو ان سنی کر تے ہو ئے اسے دبا دیا گیا لیکن اس مرتبہ اس آواز کو ہم دبنے نہیں دینگے بلکہ ایک تحریک  کے طور پر اس آواز کو  اٹھائیں گے ڈاکٹر محمد  ایاز خان نے بنگلور کے علماءدین  بالخصوص امیر شریعت سے بھی عاجزانہ گذارش کی ہیکہ وہ  بیدر لوک سبھا  اس مرتبہ ایک مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کی  ہماری مانگ  اور ہمارے مطالبے  کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہما ری مدد کریں اور بیدر  لوک سبھا حلقہ سے  ایک مسلمان کو ٹکٹ دینے کے لئے سفارش کریں۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے