سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منائی جارہی ہے


ریاض28 جون ( ناز میڈیا اردو )سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک اور یورپ کے کچھ ممالک میں عیدالاضحیٰ آج نہایت تزک و احتشام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے، اس موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔

مکہ مکرمہ اور مسجدِ نبوی میں لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی، میدانِ عرفات میں روح پرور مناظر دیکھے گئے، فضا میں لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند ہیں، دنیا بھر سے آئے لاکھوں حجاج کرام کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری ہے۔

حجاج رمی جمرات کے بعد قربانی کریں گے اور پھر سرمنڈوا کر احرام کھول دیں گے، حجاج کرام مسجد الحرام پہنچ کر طواف زیارت کے بعد واپس منیٰ لوٹ جائیں گے، جہاں وہ مزید دو روز قیام کے دوران رمی کریں گے۔

گزشتہ رات حجاج کرام نے کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں قیام کیا اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کیں، حجاج 11 ذی الحج یعنی کل شیاطین کو کنکریاں ماریں گے اور عبادت کے لیے منی میں ہی ٹھہریں گے، 12 ذی الحج کو بھی تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی۔

13 ذی الحج کو رمی کے بعد مناسکِ حج کی تکمیل ہوجائے گی جس کے بعد حجاج مکہ مکرمہ جا کر مسجدِ حرام کا طوافِ کریں گے۔اس سال دنیا بھر سے 25 لاکھ سے زائد مسلمان میدان عرفات میں عبادت میں مصروف رہے۔خلیجی ممالک دبئی، بحرین، کویت، عمان میں بھی سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کیا جا رہا ہے۔ادھر امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور دیگر ممالک سمیت یورپ میں مقیم مسلمان بھی عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں اور سنت ابراہیمی کی پیروری کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے