اردو زبان کبھی نہیں مر سکتی: پروفیسر اختر الواسع

اردو زبان کبھی نہیں مر سکتی: پروفیسر اختر الواسع


نئی دہلی3مئی (ناز میڈیا اردو )۔ اردو زبان کبھی نہیں مر سکتی کیونکہ یہ ہر ایک کے دل میں پیدا ہوتی ہے۔ جس زبان میں مائیں لوری گا کر اپنے بچوں کی نیندیں اڑا دیتی ہیں وہ زبان امر ہو جاتی ہے۔اردو زبان کے بارے میں جو خدشات ظاہر کیے گئے وہ بے بنیاد ہیں۔ معروف اسلامی اسکالر پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے مذکورہ خیال کا اظہار اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے توسط سے دریا گنج کے ذائقہ ریسٹورنٹ میں اردو زبان کی کتاب مقبول بھی مظلوم بھی نام کی ریلیز تقریب میں کیا۔ پروگرام کی صدارت سینئر کانگریسی رہنما میم افضل نے کی اور مہمانان خصوصی پروفیسر سہپر رسول، ماجد دیوبندی، سینئر صحافی معصوم مرادآبادی تھے۔پروگرام کی نظامت سینئر صحافی اور کتاب کے مصنف سہیل انجم نے کی۔ 

پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ اردو زبان کے بارے میں ہمیشہ یہ فکر رہتی ہے کہ یہ ختم ہو جائے گی لیکن یہ درست نہیں۔ 

یہ زبان کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ ہاں اس بات پر تشویش ضرور کی جا سکتی ہے کہ اس زبان کو پڑھنے لکھنے والوں کی تعداد روز بروز کم ہوتی جا رہی ہے۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے میم افضل نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں اردو زبان کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لے جانے کی ضرورت ہے، اردو اخبارات کی روز بروز حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ویب سائٹ کے ذریعے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانا چاہئے۔ اگر ہم ایسا کر لیں تو ہمارا اردو اخبار پوری دنیا میں پڑھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر سید احمد خان نے اپنے ذریعے مرتب کی گئی اس کتاب کے بارے میں معلومات دیں۔ پروگرام میں صحافیوں اور دانشوروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں عمران قنوجی، عطاءالرحمن اجملی، حکیم آفتاب عالم وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے