سماجی جہدکاروں کی خدمات کا اعتراف کرنے پر زور مجیب علی خان کی سالگرہ تقریب میں سماجی جہدکاروں کی ستائش
گلبرگہ 23 جون ( ناز میڈیا اردو ) گلبرگہ بڑی مردم خیز سرزمین ہے یہاں کی کئی نامور شخصیات عالمی شہرت کی متحمل ہوئی ہیں اور آج بھی ہر شعبہ میں کئی ایک باصلاحیت شخصیات موجود ہیں لیکن ان کی خاطر خواہ پذیرائی نہیں ہورہی ہے اس خیال کا اظہار سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست مدیر بہمنی نیوز و اے ٹی وی چینل گلبرگہ نے کیا ہے
وہ صحافی اور سماجی جہدکار مجیب علی خان فزیکل ٹیچر کی سالگرہ تقریب کو مخاطب کررہے تھے جو کل شام ان کی رہائش گاہ نزد شفا اسپتال عقب شاداب فنکشن ہال رنگ روڈ گلبرگہ میں منعقد ہوئی وویدادیش سماج سیوا سمیتی گلبرگہ نے مجیب علی خان کی سالگرہ تقریب کا نہایت اہتمام کے ساتھ انعقاد کیا تقریب میں میڈیا آرٹ اور دیگر شعبوں سے وابستہ اصحاب کے علاوہ مرد و خاتون سماجی جہدکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی عزیز اللّٰہ سرمست نے تقریب میں غیر مسلم جہدکاروں اور آرٹسٹوں کی شرکت کی ستائش کرتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب کی نمائندہ تقریب منعقد کرنے پر ساجد رنجولی بانی صدر وویدادیش سماج سیوا سمیتی گلبرگہ کی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ گلبرگہ میں سماجی جہدکار نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی خدمات کا بھرپور اعتراف ہونا چاہیئے اور ان کی حوصلہ افزائی اور پذیرائی کی جانی چاہیئے عزیز اللّٰہ سرمست نے اس بات پر سخت اظہار تاسف کیا کہ گلبرگہ میں تنظیمیں جماعتیں ادارے تو بہت ہیں لیکن کوئی تنظیم جماعت یا ادارہ طلبہ و نوجوانوں اور شخصیات کی کامیابیوں پر تہنیت عزت افزائی اور پذیرائی کیلئے آگے نہیں آتا انہوں نے اسے بدترین بخالت سے تعبیر کیا عزیز اللّٰہ سرمست نے مجیب علی خان کی منفرد خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے نہایت فعال اور متحرک رہے ہیں اور ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں ممتاز سماجی جہدکار لکشمن دستی صدر حیدرآباد کرناٹک جنپرا ہوراٹا سمیتی گلبرگہ نے تقریب کی صدارت کی انہوں نے کہا کہ سالگرہ منانا آج عام ہوگیا ہے لیکن سالگرہ مجیب علی خان جیسی شخصیات کی منائی جانی چاہیئے جو سماجی فلاحی کاموں کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیتے ہیں لکشمن دستی نے کہا کہ ایم پی ایم ایل اے منسٹر چیف منسٹر پرائم منسٹر کے عہدے وقتی ہوتے ہیں اور ان عہدوں سے سبکدوش ہونے والی شخصیات سابق کہلاتی ہیں لیکن سماجی فلاحی خدمات انجام دینے والے اصحاب کبھی سابق نہیں کہلاتے اور یہ واقعی بہت بڑا اعزاز ہے سینئر صحافی ڈاکٹر ماجد داغی نے کہا کہ سماجی فلاحی کاموں کی بڑی اہمیت اور سماج کو ایسے کاموں کی بڑی ضرورت ہے انہوں نے مجیب علی خان کی سماجی فلاحی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی ہمدردی کا غیر معمولی جذبہ رکھتے ہیں ڈاکٹر ماجد داغی نے بتایا کہ مجیب علی خان جب مقبرہ مسجد کے احاطہ میں مقیم تھے ان دنوں روضہ علاقہ میں کوئی پٹرول بنک نہیں تھا پٹرول ختم ہونے پر لوگوں کو ٹووہیلرس ڈھکیل کر لے جانا پڑتا تھا اور اس میں بڑی مشقت ہوا کرتی تھی لیکن مجیب علی خان اپنے پاس پٹرول کی بوتلیں رکھتے اور لوگوں کی مدد کرتے اگرچیکہ یہ نہایت ہی معمولی کام دکھائی دیتا ہے لیکن اس سے پٹرول ختم ہونے سے پریشان اصحاب کو بڑی راحت ملتی الحاج اسد علی انصاری سابق چیرمین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ نے مجیب علی خان کی فوٹو جرنلسٹ کی حیثیت سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بے لوث سماجی کارکن ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مجیب علی خان نے اپنے مکان میں نادر ونایاب اشیاء کا منی میوزیم قائم کیا ہے جو گذرے ہوئے زمانہ کی یادیں تازہ کرتا ہے لنگراج سرگاپور سابق صدر کنڑا ساہیتہ پریشد گلبرگہ شمال نے کہا کہ وہ لوگ سماج میں قابل احترام ہوتے ہیں جو اپنے لئے نہیں دوسروں کیلئے جیتے ہیں مجیب علی خان اسی اصول پر کاربند ہیں اسی لئے انہیں بے پناہ پیار و عزت مل رہی ہے اور آج ان کی سالگرہ کی تقریب میں اتنے سارے لوگ جمع ہوئے ہیں ممتاز شاعر ڈاکٹر عتیق اجمل وزیر نے مجیب علی خان کی سالگرہ پر تہنیتی قطعات پیش کئے سینئر صحافی چاند اکبر ایڈیٹر گھومتا آئینہ گلبرگہ نے مجیب علی خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بہترین اشعار کے ذریعہ ان کی ترقی اور سرخروئی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ساجد علی رنجولی بانی صدر وویدادیش سماج سیوا سمیتی گلبرگہ نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مجیب علی خان نہایت سادگی پسند ملنسار اور خوش اخلاق واقع ہوئے ہیں وہ ہر ایک کے کام آتے ہیں امدادی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں مجیب علی خان نے آخر میں نہایت جذباتی انداز میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ احباب نے ان سے جس خلوص و محبت کا اظہار کیا ہے اس سے ان کا حوصلہ بڑھا ہے اور عزائم بلند ہوئے ہیں مجیب علی خان کی مختلف احباب اور تنظیموں کی جانب سے بکثرت شالپوشی و گلپوشی کی گئی سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست شالپوشی گلپوشی کے بجائے کتاب کا تحفہ دینے کی اپنی تحریک کے تحت مجیب علی خان کو کتاب کا تحفہ پیش کیا عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹوں ایاز پٹیل رحمن پٹیل اور ریون سدپا ہوٹی نے بھی تہنیت پیش کی ایاز پٹیل نے مجیب علی خان کو بنگلہ دیش کی کرنسی کا تحفہ پیش کیا مجلس شعور ادب گلبرگہ کی جانب سے ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر بانی معتمد منظور وقار نائب صدر نے تہنیت پیش کی منظور احمد دکنی جزوقتی لکچرر اردو گلبرگہ یونیورسٹی جواں سال شاعر ناصر عظیم اکبر علاؤالدین ڈاکٹر محمد عبد الکریم محمد صادق علی حکیم ادریس بیگ مقبول احمد سگری سیکریٹری مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ وہاج پٹیل عارف حسین بی حولدار صاحب احمدی بیگم سیدہ صفیہ عرف منی بیگم شہناز اختر بیگم ششی کلا سماجی جہدکاران ریاض خطیب جی میڈیا سید نعیم وائس آف گلبرگہ ناصر عظیم ڈیجیٹل میڈیا نے بھی مجیب علی خان کو تہنیت پیش کی
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے