لڑکے، لڑکیوں کی شادیوں کے لئے گلبرگہ میں مفت خدمات کی بنیاد پرانڈیا بیت المال ٹرسٹ کاچھٹواں دو بہ دو ملاقات پروگرام
گلبرگہ13 جون ( ناز میڈیا اردو )جناب محمد اقبال علی نائب صدر اندیا بیت المال ٹرسٹ گلبرگہ کے صحافتی بیان ک بموجب انڈیا بیت المال ٹرسٹ کی جانب سے گلبرگہ میں بروز اتوار 18جون 2023 بوقت 10بجے دن تا 5بجے شام بمقاممنیار فنکشن ہال، آزاد پور روڈ گلبرگہ میں مفت خدمات کی بنیاد پر مسلم لڑکیوں اور لڑکوں کے ازدواجی رشتے طئے کرنے کے لئے چھٹا دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد کیا جائیگا۔
اس پروگرام میں ڈاکٹرس، انجنئیرس، ایم بی اے، ایم سی اے، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، بی ایڈ، پی یو سی، ایس ایس ایل سی، عالمہ، کاروباریحضرات، اکاؤنٹنٹس،، سرکاری ملازمین، اساتذہ و معلمات، ٹیکنیکل صلاحیتین رکھنے والے افراد، بیوہ خواتین، طلاق یافتہ اور دوسری شادی کے ضرورت مند وں کے لئے معیاری رشتے دستیاب ہیں۔
اس اہم پروگرام میں جس کے آرگنائیزر جناب محمد اقبال علی ہیں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی، ڈاکٹر علیم خان فلکی اسکیو ریفارمس سوسائیٹی آف انڈیا حید ر آباد،منظور احمد کو آر ڈینیٹر دوبہ دو پروگرامس، کیارئیر کونسلر آف سوشئیل ایکٹیویٹیز شرکت کرینگے۔ اس اہم موقع سے فائیدہ حاصل کرنے کے لئے والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے نام رجسٹر کروانے کے لئے ان کی 2عدد تصویریں، اسم نویسی (بائیو ڈیٹا)کے ساتھ انڈیا بیت المال کے ہیڈ آفس ایوان شاہی، گلبرگہ کو پہنچائیں۔ غیر مقامی حضرات کے لئے بھی بر موقع نام رجسٹر کروانے کی سہولت رہے گی۔ ربط پیدا کرنے کا پتہ ہے انڈیا بیت المال ٹرسٹ، نزد مسجد ایوان شاہی، ایوان شاہی کالونی، گلبرگہ موبائیل نمبرس7385115055, 08472-254444, 9845203533
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے