سابقہ نائب صدرنشین بلدیہ و صدر مجلس کورٹلہ محمد رفیع الدین کی اہلیہ کا انتقال inteqal news

سابقہ نائب صدرنشین بلدیہ و صدر مجلس کورٹلہ محمد رفیع الدین کی اہلیہ کا انتقال



کورٹلہ 12جون (ناز میڈیا اردو ) شہرکورٹلہ کے مشہور ومعروف شخصیت آر۔آر۔ محمد رفیع الدین سابقہ نائب صدرنشین بلدیہ و صدر مجلس کورٹلہ کی اہلیہ محترمہ رئیسہ سلطانہ 52سالہ کا آج کریمنگر کے چلمیڈا ہاسپٹل میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔دو روز قبل انہیں فالج کی شکایت پر جگتیال کے ایک اسپتال میں علاج کیا گیا جہاں سے مزید بہتر علاج کیلئے انہیں کریمنگر کے چلمیڈا ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا۔ رئیسہ سلطانہ جوکہ سابق میں بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ نمبر 19سے پہلی مجلسی خاتون رکن بلدیہ منتخب ہوئیں تھیں

جبکہ انکے شوہر محمد رفیع الدین نے وارڈ نمبر 23 سے کامیاب ہوئے تھے۔اسطرح ایک وقت میں دونوں میاں بیوی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی تھی۔ واضح رہیکہ مرحومہ انتہائی نڈر اور بہادر خاتون تھیں ۔نماز جنازہ کی اطلاع بعد میں دی جائے گی۔اطلاع ملتے ہی شہریان کورٹلہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔پسماندگان میں شوہر محمد رفیع الدین کے علاوہ دو فرزند محمد ریاض الدین ، محمد منہاج الدین کے علاوہ ایک دختر موجود ہیں۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے